مرڈیشور میں الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ کمٹہ کا سالانہ اجلاس اور عہدیداران کا انتخاب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2020, 3:19 PM | ساحلی خبریں |

مرڈیشور 26جنوری(ایس او نیوز) الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کا سالانہ اجلاس مرڈیشور مرکزی جماعت المسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں نئی سہ سالہ میقات کے لئے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔

 الاحسان ویلفیئر ٹرسٹ کمٹہ گزشتہ چھ سال قبل قائم ہواتھا جوکمٹہ اور اس کے اطراف کے لوگوں کے لئے غیر سودی قرضہ جات کی فراہمی اورسماجی فلاح وبہبود کی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سالانہ اجلاس کی صدارت ٹرسٹ کے صدر جناب مولانامحمد حسین گیما نے کی۔ انہی کی تلاوت سے جلسے کا آغاز ہوا۔  

  ایجنڈے کے مطابق جنرل سیکریٹری مظفر شیخ کی طرف سے تیارکردہ سابقہ اجلاس کی روئیداد ٹرسٹ کے خازن جناب ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ نے پڑھ کر سنائی، جسے حاضرین نے منظوری دی۔ اس کے بعد سالانہ حساب و کتاب کی آڈٹ شدہ رپورٹ بھی پیش ہوئی جس کی توثیق کی گئی۔ ٹرسٹ کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لئے جنرل سیکریٹری مظفر شیخ نے دو اراکین کو ٹرسٹ میں شامل کرنے کی تجویز رکھی اور مرڈیشور جماعت کے صدر جناب سیف اللہ محمد امین اور منکی کی معروف شخصیت جناب ابومحمد مختصر کے نام پیش کیے۔ حاضرین نے اسے منظوری دی۔

 اس کے بعد نئی میقات کے لئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔ سابقہ میقات کے صدر جناب مولانا محمد حسین گیما اور جنرل سیکریٹری مظفر شیخ کو بالترتیب ان کے عہدوں پر برقرار رکھا گیا۔ اس کے علاوہ جناب قادر میراں پٹیل بھٹکل نائب صدر،جناب سرفرازعمر شیخ محاسب اور جناب طہٰ بدرالحسن معلم خازن منتخب ہوئے۔ ٹرسٹیان میں جناب ڈاکٹر محمد حنیف شبابؔ، جناب بستی عبدالملک اور جناب ایس ایم سید رئیس شامل ہیں۔

 ٹرسٹ کو مالی طور پر زیادہ مستحکم کرنے اور اس کی سرگرمیوں کا دائرہ بڑھانے کے سلسلے میں مختلف تجاویز زیرغور آئیں اور اس ضمن میں کچھ اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں خصوصی مدعوئین کے طور پرجناب سیف اللہ محمد امین کے علاوہ مرڈیشور کے چند معززین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔