مصر کا نیا فوجی اڈہ عربوں کی طاقت ہے: شہزادہ خالد بن سلمان

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 18th January 2020, 11:22 PM | عالمی خبریں |

ریاض،18جنوری(آئی این ایس انڈیا) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ برنیس مصری فوجی اڈہ بحر احمر کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔ وہ مصر کے سمندری اور فضائی فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔سعودی وزیر اعلیٰ سطح کے ایک وفد کے ساتھ مصری فوجی اڈے کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی ہمراہ تھے۔نائب وزیر دفاع نے توجہ دلائی کہ برنیس فوجی اڈہ مصر کی فوجی طاقت کا روشن نشان ہے، اس کی بدولت عالمی جہاز رانی کو تحفظ حاصل ہوگا اور بحر احمر کے دائرے میں رونما ہونے والے خطرات کا مقابلہ کیا جاسکے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔