مصر: ٹرین کا خوفناک حادثہ، 32 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 27th March 2021, 11:40 AM | عالمی خبریں |

قاہرہ،27؍مارچ (ایس او نیوز؍ ایجنسی)مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق ٹرین کا حادثہ ملک کےجنوبی علاقے میں پیش آیا ہے جو ملکی تاریخ کا بدترین حادثہ سمجھا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی نے مصر کے وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی صوبے سوہاگ کے ضلع تھاتا میں پیش آنے والا افسوسناک حادثہ ملکی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ ہے۔

ٹرین حادثے کے متعلق عالمی ذرائع ابلاغ نے ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت قاہرہ سے 460 کلومیٹر دور واقع علاقے میں مخالفت سمت سے آنے والی مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

مصری وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ پیش آنے والے حادثے کے باعث دونوں ٹرینوں کے کئی ڈبے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک حکومتی سطح پر32 مسافروں کے جاں بحق اور 108 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بھی بتائی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریلوے حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ٹرین کا ہنگامی بریک کھینچا تھا جس کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ریل گاڑی ٹکراگئی اور افسوسناک سانحہ پیش آگیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک سانحے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...