مصر قطری طیاروں کے لیے فضائی حدود کھولے گا: العربیہ ذرائع

Source: S.O. News Service | Published on 5th January 2021, 7:44 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 5 جنوری (آئی این ایس انڈیا) العربیہ نیوز کے ذرائع کے مطابق مصر بھی سعودی عرب کی طرح قطر کے طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دے گا۔

ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ قاہرہ حکومت اصولی طور پر دوحہ کے ساتھ ہوابازی بحال کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ اس فیصلے پر عمل درامد مصر کی جانب سے متعدد مطالبات پر موقوف ہو گا۔

العربیہ کے ذرائع نے واضح کیا کہ ایک مصری کمیٹی مذکورہ موقف کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ کمیٹی سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے ساتھ رابطے میں ہے۔

یہ پیش رفت منگل کے روز سعودی عرب کے ضلع العُلا میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس کے آغاز سے قبل سامنے آئی ہے۔ اجلاس سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزيز کی دعوت پر منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس میں خلیج تعاون کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی تزویراتی شراکت داریوں اور ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ دیگر معاملات پر بھی توجہ مرکوز ہو گی۔

قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد سربراہ اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کریں گے۔ امارات کے وفد کی قیادت دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کریں گے۔ کویت کے امیر شیخ نوّاف الاحمد الجابر المبارک الصباح اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے۔ بحرین کے وفد کی صدارت ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور عُمان کے وفد کی صدارت نائب وزیر اعظم فہد بن محمود آل سعید کریں گے۔

اس سے قبل کویتی وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباح نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کے حوالے سے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...