مصر:کرونا وائرس،سخت احتیاطی اقدامات میں نئی سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ

Source: S.O. News Service | Published on 12th August 2020, 8:00 PM | عالمی خبریں |

 قاہرہ،12/ اگست(آئی این ایس انڈیا)مصر میں منگل کو پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخاب کے لیے پہلے روز ووٹ ڈالے گئے ہیں۔ پولنگ کے موقع پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی احتیاطی اقدامات کیے گئے تھے۔

نئی تشکیل پانے والی سینیٹروں کی کونسل ایک مشاورتی ادارہ ہوگی اور اس کو قانون سازی کے اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔یہ 300ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ان میں سے 200 ارکان کا براہ راست ووٹوں سے انتخاب کیا جارہا ہے اور ایک سو ارکان کو صدر نامزد کریں گے۔

مصری حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی تشکیل سے عوام کی سیاسی شرکت میں اضافہ ہوگا لیکن اس کے انتخاب سے قبل مہم کے دوران میں کوئی زیادہ گرم جوشی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔اس کی بڑی وجہ تو کرونا وائرس کی وبا بنی ہے۔اس کے علاوہ عوام میں اس نئے ایوان کے بارے میں کوئی زیادہ سوجھ بوجھ بھی نہیں تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں کی اکثریت اس نئے ایوان میں منتخب ہوجائے گی۔عبدالفتاح السیسی 2014ء میں پہلی مرتبہ 97 فی صد ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔اس کے چار سال بعد وہ دوبارہ اتنے فی صد ووٹ لے کر دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تھے۔

گذشتہ سال مصر میں منعقدہ ایک عوامی ریفرینڈم میں آئینی ترامیم کی منظوری دی گئی تھی۔ان کے تحت عبدالفتاح السیسی 2030ء تک ملک کے صدر رہ سکتے ہیں۔انھیں عدلیہ پر کنٹرول کے لیے بھی مزید اختیارات حاصل ہوگئے تھے اور ان ہی ترامیم کے تحت سینیٹ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

انتخابی قانون کے تحت سینیٹ کے ایک سو ارکان انفرادی امیدواروں میں سے منتخب کیے جائیں گے اور ایک سو کا فہرستوں کے نظام کے تحت انتخاب کیا جائے گا۔گویا ان کے انتخاب کے لیے ووٹر سیاسی جماعتوں کو ووٹ دیں گے اور وہ حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر اپنے اپنے امیدواروں کی فہرستیں پیش کریں گی۔

مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا کے مطابق ملک کی 10 کروڑ سے زیادہ آبادی میں سے 6 کروڑ 30 لاکھ افراد ووٹ دینےکے اہل ہیں۔

سینیٹ کے انتخاب کے لیے پولنگ بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان 19 اگست کو کیا جائے گا۔

مصر بھر میں پولنگ اسٹیشنوں پر کرونا وائرس سے بچنے کے لیے صفائی اور تطہیر کا خاص انتظام کیا گیا تھا اور ووٹروں اور عملہ پر چہرے پر ماسک پہننے کی پابندی عاید کی گئی تھی۔واضح رہے کہ مصر میں اب تک کرونا وائرس کے 95 ہزار کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ان میں سے پانچ ہزار مریض وفات پا چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...