مصر نے عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے لیے ایک بار پھر ابو الغیط کو نامزد کر دیا

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2021, 7:51 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

قاہرہ،31/جنوری (آئی این ایس انڈیا) مصر نے ہفتے کے روز احمد ابو الغیط کو عرب لیگ کی دوسری مدت کے لیے سکریٹری شپ کے واسطے نامزد کر دیا ہے۔

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے عرب قیادت کو پیغامات ارسال کیے ہیں۔ ان میں کہا گیا ہے کہ مصر ایک بار پھر احمد ابو الغیط کو دوسری مرتبہ عرب لیگ کے سکریٹری کے طور پر نامزد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ مدت پانچ برس کے لیے ہو گی۔ مصری صدر اس نامزدگی کے واسطے عرب قیادت کی جانب سے سپورٹ کے بھی خواہاں ہیں۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کے مطابق "مصر رابطہ کاری کے ساتھ انجام دیے گئے عرب عمل کا خواہش مند ہے جس کا مقصد عرب عوام اور مفادات کی خدمت ہے۔ عرب لیگ کے سکریٹری جنرل (احمد ابو الغیظ) نے اپنی پہلی مدت کے دوران دانش مندانہ انتظامیہ کے ساتھ اسی نہج کا نمونہ پیش کیا۔ اس کا مقصد عرب دنیا کو درپیش بھرپور چیلنجوں کے دوران مشترکہ عرب عملی نظام کو یقینی بنانا تھا"۔

یاد رہے کہ 12 جون 1942ء کو پیدا ہونے والے احمد ابو الغیط 10 مارچ 2016ء کو عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے نبیل العربی کی جگہ یہ منصب سنبھالا تھا جن کی مدت جون 2016ء میں اختتام پذیر ہوئی۔

احمد ابو الغیط جولائی 2004ء سے مارچ 2011ء تک مصر کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم

سعودی عرب نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے بعدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کو 17 اکتوبر یعنی اتوار  سے معمول کے مطابق بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا اعلان کردیا۔ کورونا وائرس کی ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کو 17 اکتوبر سے مسجدالحرام اور مسجدنبوی میں داخلے کی اجازت ہوگی اور مکمل ...

بھٹکل کمیونٹی جدہ کے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ عبدالسلام دامدا ابوپھر ایک بار صدر منتخب، عبدالمعیز جوکاکوبنے جنرل سکریٹری

بھٹکل کمیونٹی جدہ  کی  مجلس انتظامیہ نے آئندہ میعاد کے لئے عبدالسلام دامدا ابو کو پھر ایک بار صدر منتخب کیا ہے جبکہ  عبدالمعیز جوکاکو کو جنرل سکریٹری کے طورپر منتخب کیاہے۔

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کے لئے عہدیداران کا انتخاب؛ عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض (سعودی عربیہ )  کے  لئے  عمار قاضیا صدر اور ذُھیب پیشمام جنرل سکریٹری  کے عہدہ پر منتخب ہوگئے، جبکہ  عقبہ لنکا نائب صدر، ارشاد احمد شیخ  نائب سکریٹری، سید فہد لنکا محاسب و خازن اور  نصیف ائیکری  کو جماعت کے  ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا۔ عہدیداران ...

محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ کے بعد 1 کروڑ افراد عمرہ ادا کر چکے ہیں : وزارت حج وعمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلان کے مطابق محفوظ عمرہ ماڈل کے نفاذ اور عمرہ، نماز اور زیارت کی بتدریج واپسی کے بعد سے اب تک 1 کروڑ افراد کے لیے عمرے کی ادائیگی کو ممکن بنایا گیا۔ سال 1443 ہجری کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک کے لیے جاری عمرہ ویزوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر ...

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم مودی کا خطاب، دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے خطرہ

وزیر اعظم مودی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور چین کا نام لئے بغیر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ جو ملک دہشت گردی کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کررہے ہیں، انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی ان کیلئے بھی اتنا ہی بڑا خطرہ ...

صنعتی ممالک پر ماحولیاتی تحفظ کی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے: گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحول کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ نیو یارک میں سربراہان حکومت اور مملکت کے ساتھ ملاقات کے دوران گوٹیرش نے کہا کہ کرہ ارض کے خلاف جنگ‘ ختم ہونی چاہیے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ...

امریکہ نومبر سے غیر ملکی مسافروں کے لیے پابندیاں نرم کر رہا ہے

امریکہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ نومبر کے اوائل سے ملک میں آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے وہ اپنی کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کر دے گا۔18 ماہ قبل کرونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد امریکہ نے بیرونی ملکوں سے آنے والے مسافروں پر بڑی حد تک پابندی لگا دی تھی۔