مصر: انٹرمیڈیٹ کا سب سے عمر رسیدہ طالب علم ڈاکٹریٹ کرنے کا متمنّی

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2020, 10:26 PM | عالمی خبریں |

محمد علی عبد المعطی ایک 55 سالہ مصری تاجر ہیں۔ تاہم دل چسپ بات یہ ہے کہ وہ رواں سال اعلی ثانوی درجے کا امتحان دینے والے سب سے زیادہ عمر رسیدہ طالب علم قرار پائے۔ انہوں نے امتحانات میں 63% نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

محمد علی اپنی مارک شیٹ اور سرٹفکیٹ لینے کے لیے قاہرہ کے شمال میں واقع محلے الشرابیہ میں متعلقہ تعلیمی ادارے پہنچے تو العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ٹیم بھی ان کے ساتھ تھی۔

قاہرہ،11؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) محمد علی کے مطابق انہوں نے 40 برس قبل تعلیم کے حصول کا سلسلہ ادھورا چھوڑ دیا اور کاروبار میں لگ گئے۔ بعد ازاں ان کی شادی ہو گئی اور وہ چار بچوں کے باپ بن گئے۔ ان بچوں میں سب سے بڑا بیٹا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے جب کہ سب سے چھوٹا پانچویں جماعت کا طالب علم ہے۔ تقریبا 3 برس پہلے محمد علی کی بیٹی نے تعلیم مکمل کرنے کے لیے اپنے والد کی حوصلہ افزائی کی۔ اس نے محمد علی پر زور دیا کہ وہ انٹرمیڈیٹ کریں اور پھر یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کریں۔

محمد علی نے انٹرمیڈیٹ کے لیے ہائی اسکول سے الحاق کے واسطے اپنے کاغذات جمع کروائے تو انتظامیہ کو خیال ہوا کہ وہ کسی طالب کے والد ہیں جو اپنے بچے کے کاغذات پیش کر رہے ہیں۔ آخر کار محمد علی کو الحاق ہو گیا اور انہوں نے رواں سال بارہویں جماعت کا امتحان دے دیا۔

مصر میں انٹرمیڈیٹ کے عمر رسیدہ ترین طالب علم نے بتایا کہ پانچ ماہ قبل ایک حادثے میں ان کی پنڈلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس کے سبب وہ گھر میں رہنے پر مجبور ہو گئے۔ اسی دوران کرونا کی وبا نمودار ہو گئی۔ اس دوران ہمت سے کام لیتے ہوئے محمد علی نے امتحانات کی تیاری کی۔

محمد علی کے مطابق امتحانی مرکز میں طلبہ انہیں دیکھ کر ممتحن یا پھر کسی طالب علم کا سرپرست سمجھتے تھے۔ بعد ازاں طلبہ اور ممتحن افراد بھی یہ جان کر حیران رہ گئے کہ محمد علی امتحان دینے کے لیے آئے ہیں۔

محمد علی کہتے ہیں کہ ان کا خواب ہے کہ وہ قاہرہ یونیورسٹی میں کلیہ قانون سے الحاق کریں ،،، اور اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ماسٹرز اور پھر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کریں۔

مصر کے اس عمر رسیدہ طالب علم نے طلبہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ تعلیم سے بھاگیں نہیں کیوں کہ آرزوؤں کو پورا کرنے کی راہ میں تعلیم ہی ان کا ہتھیار ہے۔ تعلیم اقوام اور عوام کو بہتر بناتی ہے اور ایک اچھی زندگی کی سمت لے جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔