مصر: انتہا پسندوں کے حملے میں 11 فوجی جان بحق

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2022, 1:35 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

قاہرہ،8؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے متصل نہر سویز زون میں دہشت گردی کے حملے میں گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری فوج نے ہفتے کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ فوجیوں نے انتہا پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز علاقے میں ان کے دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی تھی لیکن وہ خود اس میں کام آگئے ہیں۔

مصری فوج اسرائیل اور غزہ کی سرحد کے ساتھ واقع سیناء اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ایک طویل عرصے داعش اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف نبردآزما ہے۔اس مہم میں مصری فوج کوگذشتہ برسوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ نہرسویز کے سیناء میں واقع مشرقی کنارے کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی فورسزاب دہشت گردوں کا پیچھا کررہی ہیں اورانھیں سیناء کے ایک الگ تھلگ علاقے میں محصور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

مصر کو جزیرہ نما سینا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے مسلح جنگجوؤں کی بغاوت کاسامنا ہے۔2013 میں سابق صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد داعش سے وابستہ مقامی جنگجوؤں نے اپنی تخریبی سرگرمیاں اور سکیورٹی فورسز پر حملے تیزکردیے تھے۔ان کا قلع قمع کرنے کے لیے مصری فوج نے کئی ایک کارروائیاں کی ہیں۔فروری 2018 میں فوج اور پولیس نے شمالی سیناء میں صدر عبدالفتاح السیسی کے حکم پرعسکریت پسندوں کے خلاف ایک وسیع کارروائی شروع کی تھی۔

مصری حکومت کے فراہم کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ان کارروائیوں کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ مشتبہ عسکریت پسند اور درجنوں سکیورٹی اہلکارہلاک ہو چکے ہیں۔

گذشتہ سال نومبرمیں مصرنے اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع سرحدی شہررفح کے ارد گرد اپنی فوج کی تعداد بڑھانے سےاتفاق کیا تھا تاکہ داعش کے عسکریت پسندوں کا استیصال کیا جاسکے۔حالیہ برسوں میں جنگجوؤں نے مصرسے ہمسایہ ملک اسرائیل اور اردن کو جانے والی تیل اور گیس کی پائپ لائنوں کوبھی اپنے تخریبی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...