مصر کے شائقین کو زخمی صلاح سے کافی امیدیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2018, 12:38 PM | اسپورٹس |

کیرو ،11جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مصر کے سپر اسٹار فٹ بالر محمد صلاح نے ورلڈ کپ کی فائنل ٹریننگ میں بھرپور شرکت کی، وہ پر امید ہیں کہ میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں یوروگوائے کے خلاف ایکشن میں ہوں گے ۔لیورپول کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے مصر کے ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ روس روانگی سے پہلے یہ مصر کی ٹیم کا قائرہ میں فائنل ٹریننگ سیشن تھا۔محمد صلاح ریال میڈرڈ کے خلاف چیمپئنز لیگ کے فائنل میں انجرڈ ہو گئے تھے، لیکن برق رفتار فاورڈ پر امید ہیں کہ ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکیں گے۔مصر کے شائقین کو اپنے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح سے کافی امیدیں جڑی ہیں جو ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کے آخری ٹریننگ سیشن میں میدان پر اترے لیکن انہوں نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔اس سے امید ہوئی ہے کہ وہ چوٹ سے ابھرکر ٹیم کے لئے ٹورنامنٹ میں کھیل سکیں گے۔مصر تقریبا تین دہائی میں پہلی بار ورلڈ کپ میں پہنچی ہے۔لیورپول کا یہ ستارہ اسٹرائیکر کندھے کی چوٹ سے ابھررہا ہے جو انہیں چمپئن لیگ کے فائنل میں لگی تھی۔وہ ساتھیوں اور حامیوں سے بات کرتے ہوئے فٹ بال پچ پر اترے لیکن انہون روس روانہ ہونے سے پہلے گزشتہ رات ٹیم کے آخری پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔اسٹیڈیم میں’ کم صلاح‘،’ کم صلاح‘(صلاح آؤ،صلاح آؤ)کے نعرے لگ رہے تھے اور ہزاروں پرستار ان کی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود تھے جو 1990 کے بعد ورلڈ کپ میں کھیل رہی ہے۔مصر فٹ بال فیڈریشن نے صلاح کی چوٹ کے بارے میں کہا ہے کہ وہ چوٹ کے بعد تین ہفتے تک دور رہیں گے، اس کا مطلب وہ ٹیم کا گروپ اے میں ابتدائی میچ نہیں کھیل پائیں گے لیکن 19 جون کو روس اور 25 جون کو سعودی عرب کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہو سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

عرفان پٹھان کی جارحانہ اننگز سے انڈیا ليجنڈز کی جیت

 تیز گیندباز مناف پٹیل (19 رن پر چار وکٹ) کی شاندار بالنگ کے بعد آل راؤنڈر عرفان پٹھان (ناٹ آؤٹ 57) اور محمد کیف (46) کی شاندار اننگز کے دم پر انڈیا لیجنڈز نے سری لنکا لیجنڈز کو منگل کو یہاں ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے تیسرے میچ میں آسانی سے5 وکٹ سے ہرا ...

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے سیکنڈ زون کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن ڈگری کالج کا شاندار پرفارمینس؛ فائنل میں ہبلی کو شکست

کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے انٹرکالجیٹ سکینڈزون  کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں میزبان کے ایل ای سوسائٹی کی جے جی کالج آف کامرس ہبلی کو شکست دے کر یسین کی کپتانی والی بھٹکل انجمن ڈگری کالج کی ٹیم چمپئین بنی۔