الجزیرہ کے صحافی حسین کی قید کی مدت میں 45 دن کی توسیع

Source: S.O. News Service | Published on 10th August 2020, 11:44 AM | عالمی خبریں |

قاہرہ،10؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مصر میں حکام نے پیر کو الجزیرہ کے صحافی محمد حسین کی قید میں 45 دن کی توسیع کردی ہے۔ صحافی حسین مصر کے رہنے والے ہیں اور دسمبر 2016 سے مصر کی قید میں ہیں۔ ان پر سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور بد نظمی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام ہیں، حالانکہ انہوں نے (صحافی حسین) اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس کی تردید کی ہے۔ صحافی حسین ذاتی دورے پر جب دسمبر 2016 میں مصر آئے تھے، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا اوراس وقت کے بعد سے وہ 1300 دن سے زائد جیل میں گزار چکے ہیں۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع الجزیرہ نیوز چینل صحافی حسین کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں مہم چلا رہا ہے۔ مصر کی ایک عدالت نے صحافی حسین کی رہائی کا حکم دیا تھا، جسے سرکاری وکیل نے خارج کردیا تھا اور غیر متعینہ الزامات کے لئے نئی جانچ شروع کر کے انہیں (صحافی حسین) دوبارہ جیل بھیج دیا تھا۔ الجزیرہ نے صحافی حسین کی قید کو مصر کے تعزیراتی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصر میں کسی جرم کی تفتیش کے لئے کسی کو بھی زیادہ سے زیادہ 620 دن تک حراست میں رکھنے کا التزام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔