مصر: البحیرہ میں تیل پائپ لائن میں آتش زدگی کے نتیجے میں 6 افراد لقمہ اجل بن گئے

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2019, 6:30 PM | عالمی خبریں |

قاہرہ،14نومبر(آئی این ایس انڈیا)مصر میں حکام کا کہنا ہے کہ البحیرہ گورنری میں ایک تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 افراد جھلس کر ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔مصری وزارت صحت و آبادی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر زخمیوں کو اٹھانے کے لیے 20 ایمبولینسوں کو بھیجا گیا۔ زخمیوں کو کفر الداور جنرل اسپتال اور اتی البرود اور دامانور ایجوکیشنل اسپتالوں میں داخل کردیا گیا۔مجاہد نے مزید کہا کہ وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر ہالہ زید نے واقعے کے فوری بعد وزارت صحت کے سیکرٹری کو زخمیوں کے لیے تمام ضروری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات تک تیل پائپ لاین سے تیل کے اخراج کو روک دیا گیا تھا تاہم اس کی مرمت کا کام تا حال جاری ہے۔عینی شاہدین نے  بتایا کہ المواسیر گاؤں میں تیل پائپ لائن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ علاقہ البحیرہ گورنری کے اتی البارود کے علاقے میں واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔