سخت سردی کی زد میں کشمیر، 16 نومبر کو زبردست برف باری کی پیشین گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 11th November 2019, 11:12 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،11/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) وادی کشمیر میں کم وبیش پانچ روز قبل ہوئی بھاری برف باری کے بعد محکمہ موسمیات نے 16 نومبر کو ایک بار پھر برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث اہلیان وادی کی پریشانیاں دو چند ہوگئی ہیں۔ ادھر سری نگر۔ جموں، سری نگر۔ لیہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر پیر کے روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔ دوسری جانب شمالی کشمیر میں دور دراز علاقوں بالخصوص گریز، ٹنگڈار، مژھل، کیرن اور کرناہ کو ضلع ہیڈکوارٹروں کے ساتھ جوڑنے والی سڑکیں گزشتہ پانچ روز سے بند پڑی ہیں۔

وادی میں اگرچہ پانچ روز قبل ہوئی بھاری برف باری سے ابھی بھی دیہات میں بجلی کا ترسیلی نظام درہم وبرہم ہی ہے اور دورافتادہ علاقہ جات کی رابطہ سڑکیں ہنوز زیر برف ہی ہیں اسی بیچ محکمہ موسمیات نے 16 نومبر کو ایک بار پھر برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس سے اہلیان وادی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پیش گوئی کے مطابق 15 نومبر سے وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہیں۔ 16 نومبر کو وادی میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔

وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹھٹرتی سردی کے بیچ طلبا کے امتحانات چل رہے ہیں جبکہ امتحانی سینٹروں میں گرمی کا معقول اور خاطر خواہ انتظام نہیں ہے۔ جوتے خریدنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جوتے فروخت کرنے والے دکان گاہکوں کو دو دو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکاندار برف اور سردی میں استعمال ہونے والے جوتے منہ مانگے ریٹ پر فروخت کررہے ہیں اور لوگ بھی مجبوری کے عالم میں جوتے خریدتے ہیں۔

دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی چلہ کلان شروع ہونے میں ایک ماہ باقی ہے لیکن سردی کی بڑھتی ہوئی شدت سے محسوس ہورہا ہے کہ چلہ کلان شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی کی پیش گوئی کہ 15 نومبر سے ایک بار پھر برف باری ہوگی سے لوگوں مزید پریشان ہوئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں ابھی پانچ روز قبل ہوئی بھاری برف باری سے ہوئے درہم ہوئے معمولات بحال نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے دورافتادہ علاقوں میں ابھی پانچ روز قبل ہوئی بھاری برف باری سے درہم ہوئے معمولات بحال نہیں ہوئے ہیں، بیشتر علاقوں میں ابھی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے اور متعدد سڑکیں ابھی بھی زیر برف ہی ہیں، برف باری کی دوسری پیش گوئی سے لوگ پریشان ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...