کنور ایئر پورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ کسٹمز نے ضبط کیا 62 لاکھ روپے مالیت کا سونا۔3ملزمین گرفتار
کوزی کوڈ 16/جون (ایس او نیوز) کنّورانٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کرنے کی ایک کوشش کو چوکنا کسٹمز افسران نے ناکام بناتے ہوئے 62لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط کرلیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شارجہ اور دوحہ پہنچنے والے تین مسافروں پر کسٹمز افسران کو شک ہوااورجب ان کی تلاشی لی گئی تو پیسٹ کی صورت میں مقعد کے اندر چھپاکر سونا اسمگل کرنے کی بات سامنے آئی۔ کوزی کوڈ کے رہنے والے محمد بشیر، مفتیاس اور سیف الدین نامی تین ملزمین کو کسٹمز نے گرفتار کرلیا جن کے پاس سے ضبط کیے گئے سونے کا مجموعی وزن 1.84کیلو گرام بتایا جاتاہے۔ ان تینوں کے خلاف غیر قانونی طور پر سونا اسمگل کرنے کی کوشش کا کیس درج کرلیا گیا ہے۔