کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سخت احتیاطی تجاویز کے ساتھ ایس ایس ایل سی امتحانات منعقد کئے جائیں گے: وزیر تعلیم سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2020, 8:43 PM | ریاستی خبریں |

بیدر،29؍مئی(ایس او نیوز؍محمدامین نواز) ایس ایس ایل سی (جماعت دہم)امتحان کے متعلق ریاستی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست کو نپٹادئیے جانے کے بعد اب ایس ایس ایل سی (جماعت دہم) امتحان کے اہتمام میں کسی طرح کی رکاؤٹ نہیں  ہے۔حکومت نے اس امتحان کے انعقاد کرنے کیلئے جن تاریخوں کااعلان کیا ہے ان کے مطابق ہی امتحان لیا جائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم مسٹر سریش کمار نے کہی۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سخت احتیاطی تجاویز کے ساتھ ایس ایس ایل سی (جماعت دہم) امتحان کروایا جارہا ہے۔ یہ کوشش کی جارہی ہے کہ بچوں پر امتحان کا دباؤ کم سے کم ہو‘کرناٹک سکینڈری ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ کی جانب سے ریاست میں امتحان کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔ بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس اور دیگر رضاکاروں کی جانب سے امتحان میں حصہ لینے والے طلباء کی رضاکارانہ مدد کیلئے پہل کی گئی ہے۔ بعض نجی کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے امتحانی مراکز میں سینیٹائزر مہیا کرانے کی پیشکش کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیماتِ عامہ کی ہدایت کے مطابق ہر طالبِ علم کو امتحان میں حصہ لینے کیلئے ماسک پہن کر آنا لازمی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ہر طالبِ علم کو دو ماسک مہیا کرائے جائیں گے۔ایگزامنیشن بورڈ کی جانب سے ہر امتحانی مرکز میں امتحان شروع ہونے سے ایک گھنٹہ پہلے تمام طلبا کی طبی جانچ کا نظم کیا گیا ہے۔ہر امتحانی مرکز کو دو تھرمل اسکینر مہیا کرائے گئے ہیں۔ طبی جانچ کے دوران اگر طلباء کو بخار میں مبتلا پایا گیا تو ان کو امتحان لکھنے کیلئے الگ کمرے میں بٹھایا جائے گا۔جن طلباء  میں کورونا کی علامتیں انھیں ایک کمرے میں اکیلے بٹھاکر امتحان لکھویا جائے گا۔اس کیلئے ہر امتحانی مرکز میں افزود کمرے پہلے ہی مقرر کئے گئے ہیں۔ امتحانی مرکز میں سماجی فاصلے کی پابندی رکھنے کیلئے ابھی سے انتظامات شروع کئے جاچکے ہیں۔ہر طالبِ علم کو ایک دوسرے سے کم از کم ایک میٹر دور رکھنے کیلئے ہدایت دی جاچکی ہے۔بیٹھنے کے انتظامات بھی اسی بنیاد پر کروائے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ طلباء کی طبی جانچ کے دوران محکمہ صحت کا عملہ بھی ہرامتحانی مرکز میں موجود رہے گا۔ امتحانی مرکز میں کئے گئے انتظامات کے متعلق طلباء اور والدین کو اطمینان ہوجائے۔ اس کیلئے امتحان سے ایک دن پہلے ہی طلباء اور ان کے والدین کو امتحان کے مرکز کا معائنہ کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے‘ تاکہ وہ بے خوف ہوکر بچوں کو امتحان میں شرکت کرواسکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...