بنگلورومیں ”پستکا سودھا“ تعمیر کیا جائے گا: وزیر تعلیم بی سی ناگیش

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2021, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍دسمبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکنڈری تعلیم بی، سی، ناگیش نے کہا کہ مطالعہ کا شوق رکھنے والوں کی سہولت کی خاطر بنگلورو میں ”پستکا سودھا“ تعمیر کرنے کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہئ خیال کیاجائے گا۔

کرناٹک کنڑا قلمکاروں اور پبلشرز تنظیم کی جانب سے گاندھی بھون میں منعقد پروگرام میں اہل افراد کو مدرنا رتنا سمیت مختلف ایوارڈز پیش کرتے ہوئے ناگیش نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ کتب بینوں کی سہولت کی خاطر بنگلور میں پستکا سودھا تعمیر کرنے کے سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی کے ساتھ بات کی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر گرام پنچایت میں معیاری لائبریری قائم کرنا ہے جس کے پیش نظر گرام پنچایت سطح پر 5900 لائبریریوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے کتابوں کی خریداری کی رقم میں اضافہ ودیگر مطالبات کو پیش کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک اجلاس طلب کرکے فیصلہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرناٹک بارڈ ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے صدر ڈاکٹر سی سو شیکھر نے کہا کہ بورڈ اس سے قبل سرحدی علاقوں کے گاؤں میں سڑک، ڈرائینج ودیگر ترقیاتی کاموں کیلئے مالی امداد فراہم کرتا تھا اب آنے والے دنوں میں لائبریریوں کے لئے بھی مال امداد دی جائے گی۔ پروگرام میں قلمکار جوگی کو ساہتیہ رتنا، قلمکار منجولا ہیرے مٹھ کو چگرو، موہن کو پستکارتنا ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر لائن اشوک کمار ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...