اب کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں ہوگی مفت؛ ہر بچے سے وصول کئے جائیں گے ماہانہ 100 روپئے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd October 2022, 8:14 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 1 2 اکتوبر(ایس او نیوز) کافی ماہ سے سوشیل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں بتایا جارہا تھا کہ بی جے پی سرکار سرکاری اسکولوں کو بند کرکے تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائز کرنے فیس شروع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، ایسے میں خبر ملی ہے کہ کرناٹک کے سرکاری اسکولوں میں اب تعلیم مفت نہیں ہوگی۔ میڈیا میں خبروں کے مطابق ریاستی بی جے پی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان اسکولوں میں زیر تعلیم والدین سے اب ہر ماہ ایک بچے کیلئے 100 روپے وصول کرنے کا فرمان جاری کیاگیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ریاستی محکمہ تعلیمات کی طرف سے ایک سرکیولر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے روز مرہ اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اسکول ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایس ڈی ایم سی) کو یہ رقم وصول کرنے کا اختیار ریاستی حکومت نے دیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی کے کمشنر کی طرف سے جاری کئے گئے سرکیولر میں یہ اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سرکاری اسکول چلانے والی ہرایس ڈی ایم سی کو یہ اختیار ہو گا کہ بچوں کے والدین سے عطیہ کے طور پر ماہانہ 100 روپے وصول کرے۔ ریاست کے ماہر ین تعلیم نے حکومت کے اس اقدام کی شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ مفت تعلیم بنیادی حق ہے حکومت کی طرف سے اگر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم پانے والے بچوں سے ماہانہ رقم وصول کی گئی تو یہ بنیادی حق کی پامالی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی لازمی تعلیم کا جوحق ہے وہ بھی اس طرح کی وصولی سے پامال ہو گا۔ ریاستی حکومت کی طرف سے محکمہ تعلیمات کو سالانہ 25 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ اگر اس میں مزید اضافہ درکار ہے تو محکم تعلیم اسے حکومت سے منظور کرواسکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ اس کیلئے والدین سے ہی رقم وصول کی جاۓ ۔

19 اکتوبر کومحکمہ تعلیمات کی طرف سے یہ سرکیولر جاری کیا گیا ۔ چونکہ ایس ڈی ایم سی کو اسکولوں کی سرگرمی چلانے کیلئے حکومت کی طرف سے راست طور پر کوئی گرانٹ نہیں ہے اس لئے حکومت کا کہنا ہے کہ ان کمیٹیوں کو والدین سے رقم وصول کر کے سرگرمی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے اسکولوں کی مدد کیلئے "میرا اسکول میری دین" نامی اسکیم بھی متعارف کروائی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایس ڈی ایم سی کو اختیار دیا گیا تھا کہ عوام سے چندہ جمع کر یں ۔لیکن اس اسکیم پر عوام کا کوئی خاص ردعمل نہیں ملا ،اس لئے حکومت نے والدین سے ماہانہ رقم وصول کرنے کیلئے سرکیولر جاری کیا گیا ۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی ایم سی کی یہ زمہ داری ہوگی کہ والدین کو منا کر ان سے عطیہ کے طور پر رقم وصول کرے اور اس رقم کوایس ڈی ایم سی کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانی ہوگی ۔ جمع شدہ رقم کس مقصد کیلئے استعمال میں لائی جاۓ گی اس کا اعلان با ضابطہ کرنا ہوگا ۔ اس کیلئے محکمہ کی جانب سے تر جیحات پر مبنی ایک فہرست جاری کی جاۓ گی ۔ اس کیلئے ایس ڈی ایم سی کو الگ سے حساب کتاب رکھنا ہو گا ۔ماہر تعلیم وی وی نرنجن آرادھیا نے حکومت کرناٹک کے اس سرکیولر کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آئین کی دفعہ 21 اے کے تحت حکومتوں پر یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی آرٹی ای قانون کی دفعہ 3 کے تحت آٹھویں جماعت تک تعلیم میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...