ہوناور کے ولکی مدرسہ میں تعلیمی تہنیتی اجلاس با اعزاز فارغ التحصیل طالبات وحفاظ کرام 

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2021, 6:30 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور، 12؍اپریل (مختار احمد فخرو ولکوی/ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ کے قصبہ  ولکی میں بروز سنیچر مورخہ 10؍  اپریل  مطابق  ۲۷ شعبان المعظم  ۱۴۴۲ھ دوپہر2:30 بجے مدرسہ نسواں سیدہ فاطمۃ الزہراء میں   فارغ ہونے والی طالبات کے لئے ایک الوداعی  تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی۔ جبکہ اگلے روز اتوار کو  مسجد ابو بکر صدیقّ ولکی جامعہ سیدنا عمر فاروق ؓ  کے شعبہ حفظ سے  فارغ طلبہ کے اعزاز میں بھی تہنیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

پہلی نشت سنیچر  دوپہر2:30 بجے  تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی اور نماز عصر  کے وقفہ تک رہی بعد عصر مدرسہ فاطمۃ الزھراء کی  طالبات کی طرف سے مختلف مظاہرے  پیش کئے گئے اس موقع پر فارغ ہونے والی طالبات نے اپنی روداد سفر اور تاثرات پیش کئے۔  معلمات کے فکر انگیز بیانات کے بعد طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے اور  کلمات تشکر اوردعا کے ساتھ مغرب کی اذان پر یہ مجلس اختتام پزیر ہوئی ۔  خاص و عام کے لئے خصوصی طعام اور دیگر  کھانے کے ساتھ مشروبات کا بھی انتظام کیا گیاتھا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سال اس مدرسہ سے تین طالبات کو اسناد و خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔

  دوسرے دن بروز اتوار ۲۸ شعبان مسجد ابو بکر صدیقّ ولکی جامعہ سیدنا عمر فاروق ؓ  کے شعبہ حفظ سے اس سال فارغ  ہونے والے  حفاظ کے اعزاز میں بھی پر رونق  مجلس سجائی گئی۔  جلسہ کا آغاز  ولکی جامعہ عمر کےطالب علم ذوالکیف ابن جیلانی پوٹلی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،  جماعت المسلمین ولکی کے صدر جناب خالد محی الدین ملا صاحب نے  صدارت کی۔ مہمان خصوصی کےطورپر مولانا الیاس ندوی اور مولانا جعفر صاحب ندوی اور  مفتی عبد النور صاحب ندوی تشریف فرما تھے ادارہ کا سالانہ رپورٹ حافظ تبریز ہگلواڑی نے پیش کیا، اس دوران ننھے طلباء  نےعظمت  قرآن پر  مظاہرہ  پیش کیا  جو نہایت دلچسپ و روح پرور رہا۔

 وقفہ اور بعد مغرب دوسری مجلس کا آغاز فواد ابن سعود جدہ کی تلاوت قرٰان سے  ہوا۔ طلبہ کے بقیہ مظاہرہ کے بعد  اس سال ولکی جامعہ سیدنا عمر شعبہ حفظ سے فارغ ہونےوالے3 حفاظ کرام شہزاد  ابن شبیرداولجی ، ابراھیم ابن نورالدین قادرہ اور عبدالسبحان ابن خواجہ فکردی کی رسم تکمیل قرآن یا ختم قراٰن مولوی حافظ محمد حسین جمال کاوا  صاحب سے کرایا گیا،  بعدازاں مہمان علماء عظام کے فکر انگیز و نصیحت امیز بیانات  ہوئے۔

نظامت کے فرائض مولوی فیاض،مولوی شہنواز،مولوی فیض اور احمد سکری صاحب نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ ولکی جامعہ کے پہلے و سابق استاد مولوی حافظ محمد حسین جمال کاوا  صاحب  کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...