وجے مالیا، نیرو مودی اور میہل چوکسی کے ضبط شدہ 9371 کروڑ روپے سرکاری بینکوں کو منتقل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2021, 10:57 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02 کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17 کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17 کروڑ روپے کی املاک بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔ مرکزی ایجنسی نے کہا کہ وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے معاملے میں منی لانڈرنگ قانون پی ایم ایل اے کے تحت 18,170.02 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جو بینکوں کے مجموعی بقایہ کے 80.45 فیصد کے برابر ہے۔ بینکوں کو ہوئے نقصان کی تلافی کے مقصد سے یہ رقم منتقل کی گئی ہے۔

ای ڈی کے مطابق وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی نے اپنی اپنی کمپنیوں کے ذریعہ پیسوں کی ہیرا پھیری کی، جس سے بینکوں کو 22,585.83 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ ای ڈی نے ان ملزمین کی 18,170.02 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی، جس میں سے 969 کروڑ روپے کی املاک بیرون ملک میں تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔