ای ڈی نے مغربی بنگال کے 8 آئی پی ایس افسران کو بھیجا سمن، دہلی میں پیشی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2022, 10:22 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،11؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کروڑوں روپے کے کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں سکیش جین، گیانونت سنگھ، راجیش مشرا، شیام سنگھ، سیلوا مروگن، کوٹیشور راؤ سمیت مغربی بنگال کے آٹھ ائی پی ایس افسران کو آئندہ ہفتے دہلی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی شہری سیکورٹی شیام سنگھ کو 24 اگست کو طلب کیا گیا ہے، جب کہ اے ڈی جی آئی جی پی، آئی بی راجیو مشرا کو 26 اگست 2022 کو ای ڈی نے طلب کیا ہے۔ اے ڈی جی ایس ٹی ایف گیانونت سنگھ کو 22 اگست، ایس پی ڈبلیو بی پی آر بی تتھاگت بسو کو 30 اگست، ڈی آئی جی ٹریفک سکیش جین کو 29 اگست، ایس او (ہیڈکوارٹر) اے سی بی ڈبلیو کوٹیشور رائے کو 23 اگست، ایس پی پرولیا سیلوا مروگن کو 25 اگست، اور ایس پی (سی آئی ایف) بھاسکر مکھرجی کو 31 اگست کو ای ڈی نے طلب کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ آئی پی ایس افسران کو اس کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں 2021 میں بھی طلب کیا گیا تھا۔ ویسے سی بی آئی نے جولائی 2022 میں کوئلہ چوری معاملے میں اپنی پہلی چارج شیٹ پیش کی تھی جس میں اہم ملزمین انوپ مانجھی عرف لالہ سمیت 41 لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ کروڑوں روپے کا کوئلہ چوری گھوٹالہ مغربی بنگال کے کنستوریا اور مغربی بردھمان ضلع کے کجورا علاقوں میں ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ کی کانوں سے جڑا ہوا ہے۔ چارج شیٹ میں جن 41 لوگوں کے نام شامل ہیں، ان میں آٹھ پبلک سرونٹ، سابق جنرل منیجر، چیف منیجر اور ایسٹرن کولڈ فیلڈس لمیٹڈ (ای سی ایل) کے کچھ موجودہ افسران شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں چار نامزد ملزم بھی ہیں جن کے نام ہیں جئے دیو منڈل، نارائن نندا، گروپد مانجھی اور نیرد منڈل۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔