ڈی کے شیو کمار کی بیٹی کو بھی ای ڈی نے بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 7:55 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،11ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتارکیے گئے سینئرکانگریسی لیڈر ڈی کے شیو کمار کی بیٹی کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔دہلی کی ایک عدالت شیو کمار کو 13 ستمبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیج چکی ہے۔ایسی بحثیں تھیں کہ ڈی شیو کمار نے اپنی 22 سالہ بیٹی ایشوریہ کے نام سے کروڑوں کی املاک میں سرمایہ کاری کی ہے۔2018 کے اپنے انتخابی حلف نامہ میں بھی انہوں نے اپنے نام 618 کروڑ کی جائیداد اور بیٹی ایشوریہ کے نام 108 کروڑ کی جائیداد درج ہونے کا اعلان کیا تھا۔حالانکہ 2013 کے حلف نامہ میں انہوں نے بیٹی کے نام صرف 1.1 کروڑ کی جائیداد دکھائی تھی۔اس پر سوال اٹھنے پر شیو کمار نے صفائی دی تھی کہ میری بیٹی مجھ پر منحصر نہیں ہے، میں نے صرف عوامی نمائندے قانون کے تحت اس کی بھی جائیدادعوامی کر رہا ہوں۔مینجمنٹ گریجویٹ ایشوریہ اپنے والد کی طرف سے قائم گلوبل اکیڈمی آف ٹیکنالوجی میں ٹرسٹی ہیں۔شیو کمار کے ایفی ڈیوٹ میں اس بات کا بھی ذکر تھا کہ ایشوریہ نے بنگلور کے بیلدور علاقے میں واقع شمسی خلائی سپراٹ مال میں 76.1 کروڑ قیمت کا بناہوا علاقہ خریدا تھا۔ای ڈی کی جانچ میں سامنے آیا کہ ایشوریہ کو کیفے کافی ڈے سے 20 کروڑ کا لون ملا۔ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کے افسران ایشوریہ سے اس کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کریں گے۔ای ڈی نے منگل کو ڈی کے شیو کمار سے جڑے ہوئے منی لانڈرنگ کے معاملے میں ان کی بیٹی کو نوٹس بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق، شیو کمار نے جولائی 2017 میں بزنس ڈیل کے لئے اپنی بیٹی کے ساتھ سنگاپور کا سفر کیا تھا،یہ سفر ابھی جانچ ایجنسی سکینر میں آ گیا ہے۔شیو کمار 2016 میں نوٹ بندی کے بعد سے محکمہ انکم ٹیکس اور ای ڈی کے رڈار پر ہیں۔ان کے نئی دہلی میں فلیٹ پر دو اگست 2017 کو محکمہ انکم ٹیکس کی تلاشی کے دوران 8.59 کروڑ روپے کی غیراعلانیہ نقدی ضبط کی گئی تھی۔اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس لیڈر اور ان کے چار ساتھیوں کے خلاف انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 277 اور 278 کے ساتھ ہی تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 120 (بی)، 193 اور 199 کے تحت کیس درج کیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...