شیوسینا لیڈر بھاؤنا گاؤلی کے اداروں پرچھاپے

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2021, 11:37 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) نارائن رانے کی گرفتاری کے بعد ایسا لگتا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی )  شیوسینا لیڈروں کے خلاف سرگرم ہوگئی ہے۔ شیو سینا لیڈر  اور ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ انل پرب کو سابق وزیر داخلہ  انل دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کیلئے سمن جاری کرنے کے دوسرے ہی دن  پیر کو ایجنسی نے شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ بھاؤنا گاؤلی  کے9؍ ٹھکانوں  پر چھاپے مارے۔اس سے قبل انل پرب  کے معتمد سمجھے جانے والے  ڈپٹی ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے دفتر  اور گھر سمیت۳؍ مقامات پر سرچ آپریشن کیاگیا۔ 

 مرکزی تفتیشی ایجنسی نےایوت محل- واشم  سے  رکن پارلیمنٹ  بھاؤنا گاؤلی پر 72؍ کروڑ کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے ٹرسٹ اور اسکول کے دفاتر سمیت 9؍ مقامات پر سرچ آپریشن کیا ہے۔ بھاؤنا گاؤلی نے ان چھاپوں   پر کچھ بھی کہنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای ڈی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی وہ بیان جاری کریں گی۔  انہوں  نے دعویٰ کیا کہ ای ڈی  کے افسران کے ساتھ پورا تعاون کیا جارہاہے اور وہ جو بھی دستاویز مانگ رہے ہیں وہ انہیں فراہم کئے جارہے ہیں۔ گاؤلی کے مطابق’’چھاپوں کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہم اس پر تبصرہ کریں گے۔‘‘

2019ء میں 5 ؍ویں مرتبہ ایم پی منتخب ہونے والی شیو سینا لیڈر بھاؤناکے خلاف تفتیشی ایجنسی نے یہ کارروائی  ۷۲؍کروڑ کے بد عنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں کی ہے۔ایجنسی  نے جن  9؍ مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان میں سے   ۷؍ اکیلے واشم ضلع کے رسوڈ  میں ہیں۔  ذرائع کے مطابق ان میں  ٹرسٹ کا دفتر، رسوڈاربن کوآپریٹیو کریڈٹ  سوسائٹی لمیٹڈ،  ایک  میڈیکل کالج کی آفس اور ایک اسکول کا دفتر شامل ہے۔ 

  ہریش سردا نامی ایک سوشل ورکر نے حال ہی میں  الزام لگایا ہے کہ بھاؤنا نے بالاجی سہکاری پارٹیکل بورڈ نامی اپنے ادارہ کے توسط سے نیشنل کو آپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن  سے 35.43؍  کروڑ کا قرض لے کر اسے چونا لگایا ہے۔  ہریش کا الزام  ہے کہ بھاؤنا نے مرکزی ادارہ سے ۱۰؍ سال کیلئے قرض تو لے لیا مگر کمپنی کبھی قائم ہی نہیں کی۔  بھاؤنا گاؤلی پر اس طرح کی دیگر  بدعنوانیوں کا بھی الزام عائد کیاگیاہے۔ 

 وہیں دوسری طرف ایجنسی کے ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ڈپٹی ٹرانسپورٹ آفیسر بجرنگ کھار مٹے کے گھر اور دفتر پر جو چھاپہ مار کارروائی کی گئی ہے وہ انل دیشمکھ کے خلاف درج کردہ کیس اور انل پرب کو بھیجے گئے سمن  سے متعلق تفتیش کا حصہ ہے۔  ای ڈی نے انل پرب کو سمن جاری کرتے ہوئے منگل کو انل دیشمکھ کے خلاف ہفتہ وصولی کے کیس میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا ہے ۔  اہم بات یہ ہے کہ  انل پرب نے گزشتہ ہفتہ ہی مرکزی وزیر نارائن رانے کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔  بہرحال  ای ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہ تفتیش میں ریاستی وزیر انل پرب کا نام اس وقت منظر عام پر آیا جب پولیس فورس سے معطل کئے گئے افسر سچن وازے نے ان پر بھی بد عنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ۔سچن واز ےنے انل پرب پر ۵۰؍ کروڑ  روپے ہفتہ مانگنے کا الزام لگایا تھا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...