جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل کے دہلی اور ممبئی ٹھکانوں پرای ڈی کا چھاپہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd August 2019, 10:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23/اگست (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے غیر ملکی زر مبادلہ قانون کے مبینہ خلاف ورزی کے حوالے سے جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل کے ٹھکانوں پر جمعہ کو چھاپہ مارا ہے۔حکام نے اس کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ دہلی اور ممبئی میں واقع 12 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی غیر ملکی زر مبادلہ کے انتظام ایکٹ (فیما) کے تحت کی گئی اور اس کا مقصد اضافی ثبوت مہیا کرنا تھا۔جیٹ ایئر ویز نقدی بحران کے بعد 17 اپریل سے خدمات سے باہر ہے۔ذرائع نے جولائی میں کہا تھا کہ کارپوریٹ امور کی وزارت کی تحقیقات میں کمپنی کے فنڈ کو ادھر ادھر کرنے سمیت وسیع سطح پر بے ضابطگی کا پتہ چلا تھا۔ حال ہی میں نریش گوئل اور ان کی بیوی کو لندن جانے سے روک دیا گیا تھا۔جیٹ ایئر ویز پر بینکوں کا 11 ہزار کروڑ کا قرض ہے۔650 کروڑ کے ٹیکس چوری کو لے کر جانچ چل رہی ہے۔نریش گوئل پر ایف آئی پی بی اور فیما کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔نریش گوئل نے مارچ میں کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔کمپنی فی الحال دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ ایس ایف آئی او  نے جمعرات کو بھی جیٹ ایئر ویز کے بانی نریش گوئل سے پوچھ گچھ کی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گوئل سے یہ پوچھ گچھ جیٹ ایئر ویز میں مبینہ مالی بدعنوانی کو لے کر کی گئی تھی۔کارپوریٹ امور کی وزارت نے جولائی میں جیٹ ایئر ویز کے معاملے کی ایس ایف آئی یو انکوائری کی ہدایت دی تھی۔بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور فنڈ کو ادھر ادھر کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یہ ہدایت دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...