ای ڈی نے احمد پٹیل سے پی ایم ایل اے معاملے میں چوتھی بار کی تفتیش

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 9:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،09 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں نے سندیسرا بندھو بینک فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سینئر رہنما احمد پٹیل سے جمعرات کی صبح ان کی سرکاری رہائش گاہ پر تفتیش کی۔

ای ڈی کی تین رکنی ٹیم صبح 11 بجے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹکی 23 مدر ٹریسا کریسنٹ رہائش گاہ پر پہنچی، اس سے پہلے 2 جولائی کو پٹیل سے تقریباً10 گھنٹے تک اس معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ای ڈی کے تفتیش کاروں نے تین سیشنوں میں ان سے 128 سوالات پوچھے تھے۔ پٹیل نے کہاکہ یہ میرے اور میرے اہل خانہ کے خلاف سیاسی انتقام ہے اور میں نہیں جانتا کہ وہ تفتیش کار کس کے دباؤ میں کام کر رہے ہیں۔ 27 جون 30 جون اوردو جولائی کوای ای ڈی نے 27 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ کانگریس قائد کے بیانات پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ پٹیل سے بڑدودرہ کی کمپنی ا سٹرلنگ بائیوٹیک فارماسیوٹیکل کمپنی کے پروموٹر سینڈسرا برادران سے مبینہ تعلقات کے بارے میں اور رہنما کے رشتہ داروں کے ساتھ لین دین معاملے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ایجنسی نے پٹیل کے بیٹے فیصل اور داماد عرفان احمد صدیقی سے اس سلسلے میں گذشتہ سال پوچھ گچھ کی تھی اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ ان دونوں سے سنڈیسارا گروپ کے ملازم سنیل یادو کے بیان کے تناظر میں پوچھ گچھ کی گئی تھی، جس نے ایجنسی کے ساتھ اپنے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...