بڑھ سکتی ہیں رابرٹ واڈراکی مشکلات، ضمانت منسوخ کی درخواست لے کر ہائی کورٹ پہنچی ای ڈی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 10:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ای ڈی  نے دہلی ہائی کورٹ میں رابرٹ واڈرا کو ملی ضمانت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دہلی ہائی کورٹ میں ای ڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رابرٹ واڈرا کی حراست دی جائے، تاکہ وہ ان سے پوچھ گچھ کر پائیں۔واڈرا کو نچلی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے، لیکن ای ڈی اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئی ہے۔گزشتہ دنوں ہی رابرٹ واڈرا نے سی بی آئی کورٹ میں بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔رابرٹ واڈرا کے وکیل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں بیرون ملک جانے دیا جائے، ساتھ ہی اس حکم کو خفیہ رکھا جائے۔منی لانڈرنگ کیس میں رابرٹ واڈرا کو دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے مشروط ضمانت دے رکھی ہے۔انہیں حالات میں انہیں بیرون ملک جانے پر روک بھی شامل ہے۔واڈرا کا پاسپورٹ بھی عدالت کے پاس ہی ہے۔گزشتہ مہینوں میں منی لانڈرنگ کیس میں واڈرا سے ای ڈی کئی بار پوچھ گچھ کر چکا ہے۔آپ کو بتا دیں کہ رابرٹ واڈرا پر برطانیہ میں کئی املاک غلط طریقے سے حاصل کرنے کا الزام ہے۔ای ڈی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ یہ جائیداد انہوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کی ہے۔اس معاملے میں رابرٹ واڈرا کے علاوہ مفرور ہتھیار کاروباری سنجے بھنڈاری کا بھی نام شامل ہے۔رابرٹ واڈرا کو جن شرائط کی بنیاد پر ضمانت ملی ہے، اس میں باہر نہ جانا،ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنا، جب بھی ای ڈی بلائے تو تحقیقات میں تعاون کرنے کے لئے ایجنسی کے پاس آنا شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...