اپوزیشن کو خاموش کرنے کیلئے ای ڈی کا استعمال کیا جارہا ہے: ایم کے فیضی

Source: S.O. News Service | Published on 7th August 2022, 12:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍اگست  (ایس اونیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں اپوزیشن لیڈروں اور ان کے دفاتر کی تلاشی، سیل اور بلا جواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی مذمت کی ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  کو ملک میں اختلاف رائے اور اپوزیشن کو خاموش کرنے کیلئے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

یہ پریس بیان اس وقت آیا ہے جب ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ معاملے میں ثبوت محفوظ کرنے کے بہانے نئی دہلی کے بہادر شاہ ظفر مارگ پر واقع ہیرالڈ ہاؤس میں ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹیڈ کے دفتر کو سیل کردیا تھا۔

ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی جمہوریت کو پھلنے پھولنے کیلئے اختلاف رائے کی اجازت ہونی چاہئے اور سوالات کے جوابات دیے جانے چاہئے، لیکن آزادی اور اختلاف رائے آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی کے خلاف ہے جو آئینی اخلاقیات اور عدالتی اصولوں پر یقین نہیں رکھتی ہے اور اپنی پالیسیوں اور یہاں تک کہ ان فیصلوں کی مخالفت کو دبانے پر تلی ہوئی ہے جیسے مہنگائی، بے روزگاری اور غذائی اشیاء پر تازہ ترین جی ایس ٹی جو عوام پر گہرا اثر ڈال رہی ہیں۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کیلئے بدشگونی ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے اختتام میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈروں، سماجی کارکنوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کو نشانہ بنا کر چھاپے مارے جاتے ہیں جب کہ داغدار ریکارڈ رکھنے والے بی جے پی کے بہت سے لیڈر فرار ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...