کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو گھیرنے کی تیاری میں تیزی؛ اب مرکزی ایجنسی ای ڈی اتری میدان میں

Source: S.O. News Service | Published on 1st October 2024, 10:56 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کے الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ سدارمیا کو گھیرنے کی کوشش میں تیزی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ اب لوک آیوکتا کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر مرکزی ایجنسی ای ڈی میدان میں اتر گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ای ڈی کے بنگلور زونل آفس نے "انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ" (ای سی آئی آر، جو ایف آئی آر کے مساوی ہے) درج کر لی ہے۔ قانون کے مطابق، ای ڈی کسی بھی معاملے میں تب تک کیس درج نہیں کر سکتی جب تک کہ اس پر پہلے سے ایف آئی آر موجود نہ ہو، اور اس معاملے میں لوک آیوکتا کی کارروائی نے ای ڈی کو مداخلت کا موقع فراہم کیا ہے۔

عام طور پر اس کیلئے ای ڈی، سی بی آئی یا مقامی پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بناتی ہے مگر سدارمیا کے معاملے میں  لوک آیوکتا کےذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنایا ہے۔ سدارمیا کےساتھ ہی ان کی اہلیہ پاروتی بی ایم،  برادر نسبتی ملکارجن سوامی اور زمین کے سابق مالک دیوراجو کو بھی اس معاملے میں  ماخوذ کیا گیاہے۔

 ای ڈی کے ذریعہ سدارمیا کے خلاف مقدمہ کے اندراج کو  مرکز کے ذریعہ گھیرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ای ڈی مرکزی وزارت مالیات کے ماتحت آتی ہے اور مودی حکومت پر کھلا الزام ہے کہ وہ ای ڈی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہے۔  ای ڈی کے ذریعہ درج کی گئی شکایت جسے ’’ای سی آئی  آر‘‘ کہتے ہیں،کا سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ اس کے مشمولات سے ملزم کو آگاہ نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے اس کیلئے اپنے دفاع کی تیاری مشکل ہوتی ہے۔ ای ڈی میں کیس کے اندراج کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ ، ان کی اہلیہ اور ماخوذ کئے گئے دیگر افراد کی املاک کو ضبط کرنے کا راستہ کھل گیا ہے۔ سدارمیا پر جو الزامات عائد کئے گئے ہیں ان میں  بدعنوانی اور دھوکہ دہی شامل ہے۔  ۷۶؍ سالہ سدارمیا گزشتہ ہفتے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں  میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی  کیس میں  نشانہ بنایا جارہاہے کیوں کہ اپوزیشن ان سے ’’خوفزدہ‘‘ ہے۔ لوک آیوکتا کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کو انہوں نے اپنے  خلاف اس قسم کا پہلاسیاسی کیس قرار دیاہے اوراس کا سامنا کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...

گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر ...

کرناٹک کے 50ویں یومِ تاسیس پر ریاستی حکومت کی اپیل: تعلیمی و کاروباری ادارے کنڑ اپرچم لہرائیں

یکم نومبر کو کرناٹک کا یومِ تاسیس منایا جاتا ہے، اور اس سال ریاست میں 50واں یومِ تاسیس خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ اس موقع پر کانگریس حکومت نے ریاست بھر کے تعلیمی اداروں، کاروباری مراکز اور مختلف تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن کو خاص انداز میں مناتے ہوئے ریاستی اتحاد اور ...

بینگلورو میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کا انکشاف: بی جے پی ایم ایل اے مُنی رتنا نے دو سابق وزرائے اعلیٰ سمیت کئی افسران کو ہنی ٹریپ میں پھنسایا

بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے رکن اسمبلی مُنی رتنا   پر ایک خاتون نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دو سابق وزرائے اعلیٰ کو سیاسی فائدے کے لیے ہنی ٹریپ کیا۔ خاتون، جو خود جنسی زیادتی کا شکار ہیں، نے دعویٰ کیا کہ مُنی رتنا   کے پاس خفیہ ویڈیوز ...

وجئے پورہ میں وقف عدالت کے بعد متعلقہ افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ، مزراعی اور وقف جائیدادیں خدا کی امانت : ضمیراحمد خان

مزراعی ہو یا وقف جائیداد، خدا کی ملکیت اور اس کی امانت ہے۔ ہاؤسنگ، اقلیتی بہبود اور اوقاف کے وزیر ضمیر احمد خان نے کہا کہ اس کا تحفظ حکومت اور سماج دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وقف عدالت کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کی طرف سے کمیونٹی ...