ای ڈی کاشیوسینا کے ایم ایل اے پرتاپ سرنائک کے گھر پر چھاپہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2020, 7:20 PM | ملکی خبریں |

تھانے،24 /نومبر(آئی این ایس انڈیا)سینا کے ایم ایل اے اور ترجمان پرتاپ سرنائک کے تھانے شہر واقع گھر پرانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)کے عہدیداروں نے چھاپہ مارا ہے۔ای ڈی کے عہدیداروں کے ذریعہ پرتاپ سرنائک کے کنبہ کے افراد کے معاشی لین دین کی جانچ کی جارہی ہیں۔ ممبئی اور تھانے سمیت 10 مقامات پر ریڈ کی بات سامنے آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ریڈ ٹاپ سکیورٹی گروپ اور ایم ایل اے پرتاپ سرنائک کے مابین اقتصادی لین دین کی وجہ سے ہوئی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو شبہ ہے کہ پرتاپ سرنائک اور اس کے اہل خانہ نے اپنے مالی لین دین کو چھپا یاہے۔ ای ڈی حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پرتاپ سرنائک خود ایک غیر منقولہ جائداد کے ڈویلپر ہیں۔ وہ شیوسینا میں ایک تیز طرار لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے شیوسینا ایم ایل اے پرتاپ سرنائک کے گھر اور دفتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا ہے،تاہم چھاپہ ماری کس سلسلے میں کی جارہی ہے اس کے بارے میں ابھی تک کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔

شیو سینا ای ڈی کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتی رہی ہیں۔شیوسینا پر مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ مرکزی انویسٹی گیشن ایجنسی اور خاص طور پر ای ڈی کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔ فی الحال شیوسینا نے بھی اسے انتقام کی سیاست اور بی جے پی کے خلاف بولنے والے قائدین کی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ پرتاپ سرنائک یا ان کی فیملی ای ڈی سے کسی بھی قسم کا سمن نہ بھیجنے کی بات سامنے آرہی ہے۔ بی جے پی رہنما کریٹ سومیہ نے کہا کہ ای ڈی بغیر ہوم ورک کے نہیں جائے گی۔ اگر سرنائک نے بدعنوانی کا ارتکاب کیا ہے تو کارروائی کی جانی چاہئے۔ شیوسینا ای ڈی پر غلط استعمال کا الزام عائد کرتی رہتی ہے

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...