ایک سال میں ہندوستانی جی ڈی پی کا 25 فیصد زوال، یہ ہے مودی حکومت کی کارکردگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2019, 5:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) مودی حکومت کہہ رہی ہے کہ معاشی بحران کا اثر ہندوستانی معیشت پر نہیں پڑا ہے۔ لیکن جو اعداد و شمار بتا رہے ہیں اس سے تو یہی لگتا ہے کہ بحران کا اثر تھوڑا نہیں، بہت ہی زیادہ پڑا ہے۔ اعداد و شمار پر غور کریں تو گزشتہ ایک سال میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں 25 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ دوسری طرف انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی جی ڈی پی گروتھ ریٹ کے اندازوں کو گھٹا دیا ہے۔ ایجنسی نے جمعہ (23 اگست) کو سال 2019 کے جی ڈی پی گروتھ ریٹ کے اندازوں کو گھٹاتے ہوئے 6.2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ سال 2020 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.7 فیصد رہ سکتا ہے۔ پہلے کے اندازوں میں یہ 0.6 فیصد کی گراوٹ ہے۔

سال 19-2018 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 8.1 فیصد تھا جو اس سال (20-2019) کی پہلی سہ ماہی میں گر کر 5.8 فیصد رہ گیا ہے۔ اس طرح ایک سال میں تقریباً 25 فیصد کی گراوٹ جی ڈی پی گروتھ ریٹ میں رہا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق اس سال جنوری سے مارچ تک ہندوستان کی جی ڈی پی گروتھ ریٹ گزشتہ پانچ سال میں سب سے کم 5.8 فیصد رہی۔

معیشت کی حالت پر کئی ماہرین فکر ظاہر کر چکے ہیں۔ وہیں مشہور صنعت کار آدی گودریج نے گرتی جی ڈی پی اور ملک کی خراب ہوتی معاشی حالت پر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر طنز کسا ہے۔ گودریج نے خبر رساں ایجنسی رائٹرس سے کہا ہے کہ کشمیر جیسے حساس اور سیاسی ایشوز پر مودی حکومت فوری طور پر فیصلے لے رہی ہے، جب کہ ملک کی بگڑتی معاشی حالت پر کوئی فیصلہ نہیں لے پا رہی ہے۔ گودریج نے الزام عائد کیا ہے کہ اقتصادی معاملوں میں فیصلے لینے میں مودی حکومت سست ہے۔

مندی یعنی بحرانی حالت کی دستک کے درمیان کمپنیاں ملازمتوں میں کٹوتی کر رہی ہیں۔ ملک میں آٹو سیکٹر نے اکیلے تقریباً ساڑھے تین لاکھ ملازمتوں میں تخفیف کی ہے۔ عام آدمی کے استعمال والی سستے بسکٹ بنانے والی کمپنی ’پارلے‘ میں بھی 10 ہزار ملازمتوں پر بحرانی کیفیت طاری ہے۔ کمپنی نے کم طلب کا حوالہ دے کر ملازمتیں ختم کرنے کی بات کہی ہے۔ رائٹرس کے مطابق ملک میں کنزیومر ڈیمانڈ میں گراوٹ کی وجہ سے کنزیومر انڈیکس بھی لڑکھڑا رہا ہے۔ مارچ 2018 میں کنزیومر کنفیڈنس انڈیکس 104.6 فیصد تھا جو سوا سال بعد گھٹ کر جولائی 2019 میں 95.7 فیصد رہ گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...