عام کنڑیگاکو اقتصادی طورپر مستحکم کرنا ضروری: بسوراج بومئی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2021, 12:38 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 22؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے کہاکہ ایک عام کنڑیگا کو اقتصادی طورپر مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ اقتصادی طورپر مضبوط خاندان کی جانب سے زبان کی ترقی ممکن ہے - امریکہ کے واشنگٹن کے شہر سیاچن میں امریکی کنڑیگا کے فیڈریشن (آئی) کی جانب سے بذریعہ آن لائن منعقد کنڑا راجیہ اتسوا کا یہاں اپنے گھر میں افتتاح کرتے ہوئے بومئی نے اس خیال کا اظہارکیا - انہوں نے کہاکہ ایک عام کنڑیگا کے علاوہ ریاست کے تمام کنڑیگا خاندانوں کو اقتصادی طورپر مستحکم کرنا حکومت کا مقصد ہے جس کے لئے کنڑیگاؤں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے تعلیم اور ہنرمندی کی تربیت کنڑا میں دئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے - انہوں نے کہاکہ کنڑا ریاست وزبان کی ترقی میں امریکہ کے کنڑیگاؤں کی تنظیموں کا رول بے حد اہم ہے -انہیں چاہئے کہ امریکی کمپنیوں اور اداروں کو کرناٹک میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں - پروگرام میں اڑپی پتگے مٹھ کے سوامی سگیندرا سوامی،ریاستی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن، وزیربرائے کنڑا وثقافت سنیل کمار اکا کے صدر ٹمکور دیانند، ڈاکٹر امرناتھ تاوریکیرے ودیگر حاضر رہے -

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...