چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ کامہاراشٹرددورہ،19ستمبرکو انتخابات کا اعلان ممکن

Source: S.O. News Service | Published on 16th September 2019, 7:26 PM | ملکی خبریں |

ممبئی 16ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان جلدکیاجاسکتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل ارورہ سمیت دونوں الیکشن کمشنر17 ستمبر کو مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ذرائع نے بتایاہے کہ الیکشن کمشنر 18 ستمبر کو مہاراشٹر سے لوٹیں گے۔اس کامطلب ہے کہ 19 ستمبر کو ریاست میں اسمبلی کے لیے انتخابی پروگراموں کا اعلان کیا جائے گا۔مہاراشٹر میں اسمبلی کی288 سیٹیں ہیں۔ اس سے پہلے ایسی خبریں آئیں تھیں کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کااعلان اگلے چند دنوں میں ہو سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق دوسے تین دنوں میں تاریخوں کااعلان ہوسکتاہے۔تین ریاستوں مہاراشٹر، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں سال کے اختتام سے قبل ہونے تک اسمبلی الیکشن طے ہیں۔ہریانہ اور مہاراشٹر کے انتخابات کے نوٹیفکیشن پہلے آ جائیں گے۔ وہیں جھارکھنڈ میں اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے اور یہاں پر کئی مراحل میں ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق دیوالی سے پہلے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں ووٹنگ اورووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو جائے گی۔سال 2014 میں دونوں ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 20 ستمبر کوہوا تھا اور 15 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ وہیں انتخابات کے نتائج 19 اکتوبر کو اعلان ہوئے تھے۔ تب دیوالی 23 اکتوبرکوپڑی تھی۔ 2014 میں جھارکھنڈ میں 25 نومبر سے 23 دسمبر کے درمیان 5 مراحل میں پولنگ ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...