گھر کی دیوار پر بغیر اجازت لگایا پوسٹر، الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی کو بھیجا نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 9:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،19؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہیں برت رہا ہے۔چھوٹے سے چھوٹے مسئلے پر الیکشن کمیشن سختی سے قدم اٹھا رہا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کے پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔امیٹھی واقع ایک علاقے میں کسی گھر کے باہر دیوار پر کانگریس کے ’انصاف یوجنا‘ کا بینر لگادیاگیا جس کے بعد گھر کے مالک نے الیکشن کمیشن سے شکایت کر دی کہ بغیر اجازت کے کانگریس کی طرف سے یہ پوسٹر لگایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے جمعرات کو کانگریس صدر راہل گاندھی کو مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں نوٹس جاری کیا ہے۔کانگریس کے انصاف منصوبہ بندی کا بینر امیٹھی میں ایک گھر کی دیوار پر لگایا گیا تھا، اور اس کے لئے گھر کے مالک سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔اس شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے راہل گاندھی سے 24 گھنٹے میں جواب دینے کے لئے کہا گیا ہے۔بتا دیں راہل گاندھی لوک سبھا انتخابات میں یوپی کے امیٹھی سیٹ کے علاوہ کیرالہ کے وایناڈ پارلیمانی علاقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔گزشتہ دنوں اتر پردیش کے بلند شہر کی ایک عدالت میں راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کی شکایت داخل کی گئی تھی۔ہتک عزت کی شکایت راہل کے اس بیان کو لے کر کی گئی جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ’کس طرح تمام چوروں کے نام میں مودی لفظ شامل ہے۔ بلند شہر کے رہنے والے جگدیپ کمار مودی نے پیر کو یہ شکایت داخل کی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ ایک ریلی کے دوران راہل کے تبصرے سے ان کے اور ان کے خاندان کی شبیہہ خراب ہوئی ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...