زلزلہ کے جھٹکوں سے ہل گئی اروناچل، انڈونیشیا، افغانستان اور سنگاپور کی زمین

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2020, 2:18 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نوئیڈا،7؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) گزشتہ کچھ ہفتوں میں ہندوستان سمیت کئی ممالک نے زلزلہ کے کئی جھٹکوں کو محسوس کیا ہے۔ گزشتہ کچھ گھنٹوں میں بھی کئی جگہ زلزلہ محسوس کیا گیا جن میں ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش، انڈونیشیا، کابل (افغانستان) اور سنگاپور شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جہاں اروناچل پردیش کے توانگ میں 3.4 شدت کا زلزلہ آیا وہیں انڈونیشیا میں زلزلہ کی شدت زیادہ تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی پیمائش 6.3 کی گئی ہے۔ انڈونیشیا اور سنگاپور میں زلزلے کی شدت زیادہ تھی، اس لیے کئی لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل گئے تھے۔

انڈونیشیا میں آئے زلزلہ سے متعلق امریکی جیولوجیکل سنٹر کے مطابق 6 سے زیادہ شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 54 منٹ پرآیا۔ محکمہ کے مطابق زلزلہ کا مرکز بتانگ سے 93 کلو میٹر دور 5.6368 ڈگری جنوبی طول البلد اور 110.6783 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔ زلزلہ سے کسی جانی و مالی نقصان کے حوالہ سے کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

اسی طرح سنگاپور کے قریب بھی شدید زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے لیکن کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ سنگاپور کے تقریباً 1102 کلو میٹر ساؤتھ ایسٹ میں اس کا مرکز تھا۔نیشنل سنٹر فار سسمولوجی نے اس زلزلہ سے متعلق جانکاری دی اور ساتھ ہی بتایا کہ اس سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

افغانستان کی راجدھانی کابل میں بھی گزشتہ شب زلزلہ آیا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ افغانستان کے قدرتی آفات انتظامیہ اور انسانی حقوق کی وزارت نے ابھی تک ا س سلسلہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ زلزلے سے حالانکہ کسی بھی طرح کے نقصان کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...