جاپان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، 100 سے زیادہ زخمی، زلزلہ کی شدت 7.3 ریکارڈ

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2021, 5:10 PM | عالمی خبریں |

ٹوکیو،14؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) جاپان کی ریاست فوکوشیما میں شدید زلزلے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے کیوڈو نیوزایجنسی نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے مطابق ہفتہ کے روز زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی فوکوشیما میں کم از کم 52 افراد زخمی ہوئے، جبکہ زلزلہ کے باعث میاگی ، اباراکی ، توچیگی ، سیتاما اور چیبا میں51افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

وزیر اعظم یوشیہیدے سوگا نے آج صبح کہا کہ فوکوشیما ، میاگی اور دیگر حصوں سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، لیکن کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ سوگا نے خبردار کیا کہ آنے والے ہفتے میں اس کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جاپان کے صوبہ فوکوشیما میں کل رات ریکٹر اسکیل پر 7.3 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز 37.70 شمالی عرض البلد اور 141.80 مشرقی طول البلد زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زلزلہ نے فوکوشیما اور میاگی ریاستوں کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو سے بہت دور محسوس کیے گئے۔ دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں 950،000 گھروں میں بجلی کی سپلائی کاٹ دی گئی ہے۔ مقامی جوہری بجلی گھر ٹھیک ٹھاک کام کر رہے ہیں ، اسے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی کے چیئرمین نے کہا کہ کل کے زلزلہ 2011 میں 9.0 شدت کے تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتے ہیں جس نے جاپان کو تباہ اور فوکوشیما دائچی کو اپاہج بنا دیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...