شدید زلزلہ کے جھٹکے سے لرزاٹھا ترکی، متعدد افراد کی موت،سینکڑوں زخمی،کئی عمارتیں منہدم،یونان میں بھی زلزلہ، سونامی کی وارننگ

Source: S.O. News Service | Published on 31st October 2020, 9:27 AM | عالمی خبریں |

استنبول،31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)ترکی اور یونان کی سرزمین جمعہ کی شام شدید زلزلے سے کانپ اٹھی۔ترکی میں طاقتوراور گرجدار زلزلے سے کئی عالیشان عمارتیں مہندم ہوگئیں،جس میں متعدد افراد کی موت ہوگئی ہے، اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ ملبے میں دبے ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں زبردست اضافہ کا امکان ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق زلزلہ اس قدر تیز تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے کچھ عمارتیں زمیں دوز ہو گئیں۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ مغربی ازمیر علاقہ کے ساحل سے تقریباً 17 کلو میٹر (11 میل) دور 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق فی الحال اس زلزلہ کی زد میں آنے سے چند ہی لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے لیکن ترکی کے ازمیر شہر کی جو تصویریں سامنے آ رہی ہیں، اس میں کئی عمارتیں منہدم نظر آ رہی ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مالی طور پر اس زلزلہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے جو اطلاع دی ہے اس کے مطابق ترکی کے علاوہ ایتھنز اور گریس بھی زلزلہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس زلزلہ کی وجہ سے ازمیر میں سونامی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے وارننگ جاری کئے جانے کی بھی خبریں مل رہی ہیں۔

میڈیا میں آ رہی کچھ خبروں میں ازمیر کے میئر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اب تک یہاں کی کم از کم 20 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ حالانکہ خبر رساں ادارہ رائٹرس کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویولو کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر بسے ازمیر کے دو اضلاع میں 6 عمارتیں منہدم ہوئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یونان کے ساموس جزیرہ میں بھی زلزلہ کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یہاں سے بھی تباہی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جنوری میں ترکی کے سبریس میں بھی زبردست زلزلہ آیا تھا جس میں 30 سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 1600 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں ترکی کے ازمیر شہر میں سال 1999 میں خوفناک زلزلہ آیا تھا جس میں 17 ہزار لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔