بھٹکل،29؍مئی(ایس او نیوز) بیلکے گرام پنچایت میں اکاؤنٹنٹ کی خدمات انجام دینے والے انّا نائک کو اینٹی کرپشن بیورو نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ای۔ جائدا د قانون کے تحت رجسٹریشن کرنے کے لئے انّیا لچّا نائک نے دیوی داس نائک سے 5ہزار روپیوں کی رشوت طلب کی تھی۔ دیوی داس نے اتنی رقم دینے سے معذوری ظاہر کی مگر انیّا نائک نے بغیر رشوت کے رجسٹریشن کا کام کرنے سے انکار کردیا۔ تب دیوی داس نے اینٹی کرپشن بیورو کو اس بات کی اطلاع دی اور انیّا نائک کی بات چیت موبائل فون میں ریکارڈ کرکے ثبوت کے طور پر پیش کردیا۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی کے ڈی وائی ایس پی شری کانت کی قیادت میں جال بچھایا گیا اور جب رجسٹریشن فیس کے ساتھ رشوت کی رقم انیا نائک وصول کررہا تھا تو اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔