بھٹکل میں سینٹ جان بیاپٹسٹ کمیٹی کی جانب سے ڈی وائی ایس پی ڈیسوزا کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th June 2019, 8:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30؍جون(ایس اؤ نیوز)صدرہند تمغہ برائے سرویس کے لئے منتخب ہوئے بھٹکل ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی سینٹ جان بیاپٹسٹ کمیٹی ہڈین بال کی جانب سے تہنیت کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی گئی ۔

وکیل وکٹر گومس کے گھر میں منعقد ہوئی مختصر تقریب میں ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی تہنیتی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جہاں تہنیت قبول کرنے کے بعد ڈی وائی ایس پی نے کہاکہ مجھے اطمینان ہے کہ میں نے اپنی سرویس سماجی خدمت کے طورپر انجام دی ہے، بھٹکل کا تجربہ مجھے دیگرمقامات پر کام کرنے کے لئے معاون بنا، نوجوانوں کو بیدار کرنے والے کئی ایک پروگراموں میں شرکت کیا ہوں، مگر بھٹکل عوام کی محبت بہت بڑی ہونے کی بات کہی ۔ وکیل وکٹر گومس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پرکاش ڈایاس نے سپاس نامہ کی خواندگی کی۔ ڈائس پر کمیٹی کے صدر ہینری روڈریگس ، نائب صدر مریان مرانڈ،ریجینا وکٹر گومس وغیرہ موجود تھے۔ سکریٹری سریش لوپیش نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...