ریسارٹ میں کمار سوامی کے قیام پر ہرج کیا ہے: جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th May 2019, 11:51 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍مئی(ایس او  نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے خرابی ٔ صحت کے سبب ریسارٹ میں وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کی طرف سے دو دن آرام کرنے کے فیصلے کابھرپور دفاع کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کی مہم کی تھکان کی وجہ سے کمار سوامی کو آرام کی ضرورت تھی ۔ ٹمکور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی ضابطۂ اخلاق لاگو ہونے کے باوجود ریاستی حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں پر پوری توجہ دی جارہی ہے، خشک سالی سے نپٹنے کا کوئی کام روکا نہیں گیا ہے۔ اسی لئے وزیر اعلیٰ اگر اپنی صحت کی خرابی کے سبب آرام کریں تو کسی کو کچھ اعتراض کیوں ہو؟۔ انہوں نے کہاکہ دو دن آرام کے بعد کمارسوامی صحت یاب ہوجائیں گے اور دوبارہ چنچولی اورکندگول اسمبلی حلقوں کی انتخابی مہم میں لگ جائیں گے۔ اور اس کے فوراً بعد ریاست کے انتظامیہ کی طرف مکمل توجہ دیں گے۔اسی لئے اس بات کو بتنگڑ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔
 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔