یورپی وزرائے دفاع کی خفیہ کانفرنس میں ایک صحافی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd November 2020, 6:01 PM | عالمی خبریں |

دبئی، 23/نومبر (آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں یورپی یونین کے وزرا دفاع کے ایک ورچوئل اور خفیہ اجلاس کے دوران ایک وزیر کا خفیہ کوڈ چوری کرنے کے بعد کانفرنس میں شامل ہونے والے صحافی نے یورپی عہدیداروں کے لیے ایک نئی مشکل کھڑی کردی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یورپی ممالک کے ورچوئل اجلاس میں ایک صحافی کا بغیر اجازت آنا سیکیورٹی کے حوالے سے کئی سوالات کو جنم دیتا ہے تاہم اس واقعے کی ایک فوٹیج مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک صحافی کو یورپی وزراء دفاع کی ورچوئل کانفرنس میں اچانک شامل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر شرکا ایک خاتون وزیر کے غائب ہونے اور اس کی جگہ ایک غیرمتعلقہ شخص کے آنے پر ہکا بکا رہ گئے۔

ایک نجی آر ٹی ایل چینل کے مطابق ڈچ وزیر دفاع انک بیلیفیلڈ کی تصویر میں خفیہ ضابطہ کا ایک حصہ دریافت کرنے کے بعد صحافی ڈینیئل ورلن نے یورپی یونین کے وزرائے دفاع کی ایک بند کمرہ میٹنگ پر ہلہ بول دیا۔

اس واقعے کے بعد ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے اپنی حکومت سے ڈیجیٹل سیکیورٹی کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صحافی نے وزیر بیلیفیلڈ کی صورتحال کا فائدہ اٹھایا۔ ایک صحافی کو بغیر اجازت اس طرح کی کانفرنس میں شامل ہونے کو'جرم' قرار دیا گیا ہے۔ اس نے اپنے گھر سے کام کرتےہوئے خفیہ کوڈ کے 6 میں سے 4 ہندسوں کا پتہ لگایا جس سے وہ اجلاس میں داخل ہونے کے قابل ہوگیا۔

صحافی فوٹیج میں میٹنگ میں داخل ہونے کے بعد مسکراتے ہوئے وزراء کی طرف ہاتھ ہلایا۔ اس موقعے پر یورپی یونین کے امور برائے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزپ بوریل نے اس سے کہاکہ کیا آپ کو معلوم ہےکہ آپ خفیہ کانفرنس میں غیر مجاز مداخلت کر رہے ہیں۔

اس پر ورلن نے جواب دیا ہاں میں مُجھے افسوس ہے، میں ڈچ صحافی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے آپ کی کانفرنس میں مخل ہوا۔ اب میں واپس جا رہا ہوں۔ اگرچہ صحافی تو واپس چلا گیا مگر کانفرنس کو بھی سیکیورٹی وجووہات کی بنا پر منسوخ کرنا پڑا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...