مشقوں کے دوران داغے ایرانی بیلسٹک میزائل امریکی بحری بیڑے کے قریب جا گرے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 17th January 2021, 8:02 PM | خلیجی خبریں |

نیویارک 17جنوری (آئی این ایس انڈیا)  امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کل ہفتے کے روز ایران نے مشقوں کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین بیلسٹک میزائل کے تجربات کیے اور یہ میزائل سمندر میں داغے گئے۔ 'فاکس نیوز' کی رپورٹ کے مطابق یہ میزائل بحر ہند میں موجود ایک امریکی بحری بیڑے سے 100 کلومیٹر دور جا گرے۔ فاکس نیوز کے مطابق کمرشل جہاز کے قریب ان میزائلوں کے گرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل نے ایران کے تازہ میزائل تجربے اور میزائلوں کو امریکی بحری بیڑے کے قریب داغنے کو'آگ سے کھیلنے' کے مترادف قرار دیا۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایران کا ایک میزائل ایک مرچنٹ جہاز سے 20 میل کے فاصلے پر گرا، لیکن اس نے جہاز کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ حساس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہیں‌ کی۔

کل ہفتے کے روز بحر ہند میں داغے بیلسٹک میزائلوں کو امریکی بحری بیڑے' یو ایس ایس نمٹز کیریئر گروپ بھی تقریبا 100 میزائل گرنے کے مقام سے صرف 100 میل دور تھا۔

اگرچہ افق پر 100 میل دور طیارہ بردار بحری جہاز یا اس کے محافظ جہازوں سے نہیں دیکھا جاسکتا لیکن امریکی مصنوعی سیاروں کی مدد سے ایران کے میزائل اڈوں اور ان کے داغے جانے کے مقام کی نشاندہی کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

ابوظبی میں منعقدہ تلاوت قران کے قرات مقابلے میں بھٹکلی بچوں کا شاندار پرفارمینس

انڈین اسلامک سینٹر ابوظبی کے زیراہتمام منعقدہ تلاوت قران کے قرات  مقابلے میں مرکز النوائط ابوظبی کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل کے دو بچوں نے شاندار پرفارمینس پیش کرتے ہوئے بھٹکل سمیت   پورے ملک  کا نام روشن کردیا۔ مقابلے میں فردوس بنت آفتاب ایم جے نے دوسرا مقام حاصل کیا جبکہ ...