جعلی کریڈٹ کارڈ سے کی 3 کروڑ کی خریداری، پولیس نے کیا2افراد کوگرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2019, 12:25 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے نوئیڈا تھانہ سیکٹر 20 میں پولیس نے فرضی طریقے سے امریکن ایکسپریس کمپنی کے کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔اس گینگ کا ایک رکن آسٹریلیا میں رہتا ہے جسے گرفتار کرنے کے سمت میں پولیس کارروائی کر رہی ہے۔دونوں ملزمان کے پاس سے پولیس نے امریکن ایکسپریس کمپنی کے 5 کریڈٹ کارڈ برآمد کئے ہیں۔پولیس کی کارروائی میں جعل سازوں کے قبضے سے 10 آدھار کارڈ، 7 پین کارڈ، 6 اے ٹی ایم کارڈ، ایک ڈرائیونگ لائسنس، ایک لیپ ٹاپ، دو موبائل فون، ایک سوئفٹ کار اور 20000 ہزار روپے ملے ہیں، جسے پولیس نے قبضہ کر لیا  ہے۔نوئیڈا پولیس کی گرفت میں کھڑے یہ جعل ساز دہلی رہائشی سندیپ کمار اور ہریانہ رہائشی سندیپ بینی وال ہیں جو فرضی شناختی کاغذات کی بنیاد پر امریکن ایکسپریس کمپنی سمیت دیگر کمپنیوں کے سینکڑوں کریڈٹ کارڈ بنا کردھوکہ دہی کرتے ہیں۔اب تک اس گینگ نے تقریبا 3 کروڑ کی دھوکہ دہی کی ہے۔پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔آسٹریلیا میں رہنے والے کو یہاں پہلے مطلوبہ لسٹ میں ڈالا جائے گا پھر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔پولیس افسران کی مانیں تو یہ دونوں ملزم شیطانی چال کے مالک ہیں، جنہوں نے بی ٹیک کی ڈگری لی ہے۔یہ بدمعاش اپنے دوسرے ساتھی کی مدد سے بیرون ملک سے فرضی کاغذوں کے ذریعے امریکن ایکسپریس کمپنی کے کریڈٹ کارڈ بنا کر، ان سے سونے کی خریداری کر کے تین کروڑ سے زیادہ کی دھوکہ دہی کر چکے ہیں۔اس کی شکایت امریکن ایکسپریس کمپنی کے نمائندے کی طرف سے کی جا چکی ہے۔شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ سیکٹر 20 پولیس نے گرفتار کر ملزمان کو جیل بھیجا ہے۔پولیس اس گینگ سے منسلک دوسرے لوگوں کو بھی تلاش رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...