رہائشی ویزا رکھنے والے 22 ؍ جون سے دبئی میں داخل ہوسکیں گے، 7 ؍ جولائی سے غیر ملکی سیاحوں کو داخلے کی اجازت
دبئی،24؍جون (ایس او نیوز) دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 22 ؍ جون سے رہائشی ویزا رکھنے والے غیر ملکی رہائشی اور 7؍ جولائی سے غیر ملکی سیاح دبئی میں داخل ہوسکیں گے ۔
اماراتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے دوران دبئی میں غیر ملکی سیاحوں اور رہائشی ویزا رکھنے والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاہم وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر عائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں داخل ہونے والوں کو حال ہی میں کروائے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے منفی آنے کا سرٹیفکیٹ یا رپورٹ جمع کروانا ہوگی۔ یا دبئی کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ دریں اثناء دبئی کے شہریوں اور رہائشیوں کو 23 ؍ سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔