دبئی کے حکم راں کی طرف سے 10لاکھ درہم مشاہرے کی ملازمت کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th February 2018, 12:43 PM | خلیجی خبریں |

دبئی25فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حکم راں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ہفتے کے روز ایک ملازمت کا اعلان کیا ہے جس کے لیے دیے جانے والے مشاہرے کی رقم دس لاکھ اماراتی درہم ہے۔ٹوئیٹر پر مذکورہ اسامی سے متعلق ٹوئیٹ میں شیخ محمد کا کہنا ہے کہ 2018 میں "امید ساز" کے منصب پر کام کرنے کے لیے امیدوار کو عرب شہریت کا حامل ہونا چاہیے۔ امیدوار کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں تاہم اس کے پاس سماجی خدمت کے میدان میں کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ امیدوار زندگی کے حوالے سے مثبت ویژن کا حامل ہو اور اسے درد مندی اور خدا ترسی کی زبان پر عبور حاصل ہو۔مذکورہ اسامی کا اعلان "امید سازوں" کے اُس منصوبے کے ضمن میں کیا گیا ہے جس کا آغاز گزشتہ برس شیخ محمد کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے مئی 2017 میں اچانک یہ اعلان سامنے آیا کہ عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو امید ساز شخصیات کا خطاب دیا گیا ہے۔ پانچوں امید ساز شخصیات کی دبئی شہر میں ایک اسٹوڈیو میں باقاعدہ تاج پوشی کی گئی۔ اور شیخ محمد کی جانب سے فی کس 10 لاکھ درہم کی رقم دی گئی۔ یہ وہ "امید ساز" شخصیات تھیں جو انسانی رہ نمائی اور ہدایت کے لیے مینارہ نور ہونے کے ساتھ ساتھ خیر و فلاح کے باب میں بھی پیش پیش رہیں۔شیخ محمد کی جانب سے پانچ "امید سازوں" میں مجموعی طور پر 50 لاکھ درہم کی تقسیم اپنی نوعیت کا دنیا کا گراں قیمت انعام ہے۔یاد رہے کہ ان پانچ حتمی "امید سازوں" کے انتخاب کے لیے ہونے والے مقابلے میں 22 ممالک کے 65 ہزار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...