دبئی اور امارات میں پھنسے بھٹکل اور اطراف کے لوگوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے مینگلور لے جانے کی مل گئی اجازت؛ 12 جون کو بھرے گی اُڑان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th June 2020, 12:16 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل 10/جون (ایس او نیوز)  دبئی اور عرب امارات میں پھنسے بھٹکل اور اطراف کے لوگوں کو   چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے مینگلور  روانہ  کرنے   کے لئے انڈین ایمباسی  سے جو اجازت طلب کی گئی تھی، اسے منظور کرلیا گیا ہے اور انڈین ایمباسی نے   ای میل روانہ کرتے ہوئے  بھٹکل کے بزنس مین جناب عتیق الرحمن مُنیری کو ہدایت دی ہے کہ وہ  12 جون کو  اپنی فلائٹ (اسپائس جیٹ)  راس الخیمہ سے    مینگلور لے جاسکتے ہیں۔اس بات کی اطلاع  نُہٰی جنرل ٹریڈنگ دبئی  کے چیرمین اور قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن مُنیری نے دی۔

وہاٹس ایپ پر معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب مُنیری نے بتایا کہ  فلائٹ 12 جون کو رات ٹھیک نو بجے راس الخیمہ ائرپورٹ سے اُڑان بھرے گی، فلائٹ میں 175 مسافروں  کے ساتھ نو بچے بھی ہوں گے۔ حاملہ خواتین، عمر رسیدہ حضرات اور اُن  لوگوں کو  فلائٹ میں اولین ترجیح دی گئی ہے جو 14 دن کی ویزا پر دبئی آئے تھے اور دو ماہ سے بھی زائد عرصہ سے لاک ڈاون میں بری  طرح پھنس گئے تھے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جمعہ کو دبئی اور امارات کے دفتروں میں چھٹی ہونے کی بنا پر  مسٹر مُنیری نے  11/جون کے بجائے 12 جون (بروزجمعہ)  کے لئے   چارٹرڈڈفلائٹ کی اجازت طلب کی تھی اور آج بدھ کو  پورے ایک ہفتے بعد  انڈین ایمباسی نے بذریعہ ای میل  جواب دیا  ہے کہ اُن کی درخواست کو قبول کرلیا  گیا ہے  اور اب  وہ اپنی  اگلی کاروائی کرسکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  تمام مسافروں کو فلائٹ پر سوار کرانے سے پہلے راس الخیمہ ائرپورٹ پر  اُن کی تھرمل اسکیننگ کی جائے گی اور جانچ کے بعد ہی فلائٹ پر سوار کرایا جائےگا۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے  اُن سے کہا گیا ہے کہ  تمام  مسافروں کو فلائٹ کے اُڑان بھرنے سے پانچ گھنٹہ پہلے ائرپورٹ پر حاضر رہنا ہوگا۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  ہمیں دبئی سے خصوصی بس کے ذریعے تمام مسافروں کو لے کر  پانچ گھنٹہ پہلے ہی راس الخیمہ ائرپورٹ پہنچنا ہوگا، ساتھ ساتھ  ہمیں   زائد از 25 لوگوں  کو  الگ سے  اپنے ساتھ ائرپورٹ لے جانا پڑے گا کیونکہ اگر خدانخواستہ   تھرمل اسکیننگ میں کسی کو فلائٹ پر سوار کرنے  کی اجازت نہیں دی گئی  تو اُن کی جگہ پر متبادل لوگوں  کو فلائٹ پر سوار کرایا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلائٹ کے منگلور پہنچنے کے بعد مینگلور سے بھٹکل کے لئے بھی خصوصی بس کا انتظام کرانا ہے، اسی طرح مسافروں کو کورنٹائن بھی کرانا ہے، اس کے لئے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل  نے بھرپور تعاون دینے کی  یقین دھانی کرائی ہے، اسی کے ساتھ بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور نے بھی اپنی جانب سے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ دبئی میں  انہیں  بھٹکل کے ذمہ داران  سمیت   کئی سارے  نوجوان   بھرپور تعاون فراہم کررہے ہیں،  اسی طرح منکی مسلم جماعت کے صدر جناب ابومحمد مختصر کا بھی بھرپور  تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے تعاون فراہم کرنے والوں کا فرداً فرداً شکریہ  ادا کرتے ہوئے  دُعا کی کہ اللہ تماموں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...