بھٹکل اور اطراف کے عوام توجہ دیں: دبئی اور امارات میں حادثات کے بڑھتے واقعات؛ ہندوستانی قونصل خانہ نے جاری کی سفری انشورنس کی ایڈوائزری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2019, 1:26 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی 26/جون (ایس او نیوز) دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں اور قصبوں  میں  مختلف حادثات میں شدید  طور پر زخمی ہوکر اسپتالوں میں ایڈمٹ ہونے کی  تعداد میں  اضافہ کو دیکھتے ہوئے  اور اسپتالوں  میں اُن کا کوئی پرسان حال نہ ہونے  کے واقعات کا مشاہدہ کرتے ہوئے   ہندوستانی قونصل  خانہ کی طرف سے  عرب امارات میں سفر کرنے والے ہندوستانیوں  کو ہدایات جاری کی گئی ہیں   کہ وہ عرب امارات کا سفر کرنے سے پہلے  انڈیا میں ہی   اپنا سفری  انشورنس کرائیں  تاکہ  دبئی یا کسی بھی اماراتی شہر میں خدانخواستہ وہ کسی حادثہ کا شکار ہوتے ہیں تو  کم ازکم ایمرجنسی میں ان کے علاج معالجہ  سمیت اُن کی واپسی   کا مفت میں بندوبست کرایا   جاسکے۔

انڈین کونسلیٹ  کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ایڈوائزری اس لئے جاری کی گئی ہے کیونکہ  عرب امارات میں  میڈیکل کے اخراجات   بے حد زیادہ ہیں  اور دیکھا گیا ہے کہ  جو ہندوستانی شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں ایڈمٹ ہیں، اُن کے اسپتال کے  بل اتنے زیادہ ہیں کہ اُن کے  دوست اور رشتہ دار بھی  اُن کی بھرپائی کرنے سے قاصر ہیں۔

دبئی کے ایک انگریزی اخبار کے مطابق  وزٹ ویزا پر دبئی یا امارات میں سفر کرنے والوں کے لئے  15دن کی ویزا پر 60 درہم  دے کر یو اے ای کا سفری انشورنس کرایا  جاسکتا ہے، اسی طرح ایک ماہ کی ویزا پر سو درہم اور تین ماہ کی ویزا پر تین سو درہم کا سفری انسورنس کرایا  جاسکتا ہے۔  اسی طرح ہندوستان میں ٹکٹ بُکنگ کے ساتھ  کم سے کم ہزار سے پندرہ سو انڈین روپئے زائد  دے کر  بھی سفری انشورنس کرایا  جاسکتا ہے جو کسی بھی طرح کا  حادثہ پیش آنے کی صورت میں   ایمرجنسی علاج سمیت واپس انڈیا  جانے یا  امارات میں  علاج ناکام ہوکر فوت ہوجانے کی صورت میں  میت کو بھی  انڈیا لے جانےتک کسی کو ایک پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

دبئی اور امارات میں بھٹکل اور اطراف کے کافی لوگ بھی رہائش پذیر ہیں اور سینکڑوں لوگ وزٹ ویزا پر  دبئی آتے جاتے رہتے ہیں۔ ایسے میں بعض لوگ دبئی پہنچ کر حادثات  کا شکار ہونے  یا کسی بیماری میں مبتلا ہوکر اسپتالوں میں  ایڈمٹ ہونے کے واقعات بھی پیش آئے  ہیں ایسے میں دبئی اور امارات کے کسی بھی شہر میں اُن کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا اور اسپتالوں میں  علاج کا بل اتنا زیادہ ہوتا  ہے کہ صاحب حیثیت لوگوں سے مالی مدد لینی پڑتی ہے۔ دبئی میں مقیم بھٹکل کے ایک سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ  وزٹ ویزا پر آنے والے  نوجوان یا کسی بھی عمر کا شخص اگر انڈیا میں ہی اپنا سفری انشورنس کرکے دبئی کا دورہ کرے تو وہ کسی پر بھی بوجھ نہیں بنے گا اور انشورنس کمپنی کی طرف سے ہی تمام اخراجات ادا ہوجائیں  گے۔ اس تعلق سے  انڈیا کے ٹکٹ ایجنٹوں یا ویزا بناکر دینے والوں   سے  انشورنس کے تعلق سے زائد معلومات لی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...