دبئی " ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور پر موقوف

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 21st January 2021, 5:41 PM | خلیجی خبریں |

دبئی،21/جنوری (آئی این ایس انڈیا) دبئی میں سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے محکمے "دبئی ٹور ازم" نے امارت دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیوں کو عارضی طور پر روک دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات 21 جنوری سے تا حکمِ ثانی نافذ العمل ہو گا۔ محکمہ  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے سیکٹر سے متعلق تمام شعبوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

محکمہ  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ زمینی تفتیش اور معائنوں میں بات سامنے آئی کہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ  کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ ان تمام کوششوں کا مقصد معاشرے کی حفاظت اور صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...