کرناٹک گزشتہ18سال میں 14برس قحط کا شکار مرکزی حکومت امدادی رقم جاری کرنے میں ٹال مٹول کررہی ہے: دیش پانڈے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd March 2019, 11:52 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو2 مارچ(ایس او  نیوز) ملک بھر میں 24اضلاع کو قحط زدہ قرار دیا گیا ہے،ان میں سے16اضلاع کرناٹک میں ہیں، کرناٹک گزشتہ18سال میں جملہ 14سال بھیانک خشک سالی سے دوچار رہا ہے ۔ اس لئے مرکزی حکومت کوچاہئے کہ وہ کرناٹک کیلئے اضافی امداد منظور کرے ۔ یہ مطالبہ ریاستی وزیر برائے محصولات آر وی دیش پانڈے نے کیا ۔ بروز جمعہ ودھان سودھا میں ریاستی خشک سالی کاجائزہ لینے مرکزی زرعی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر ابھی لاکھ لکھی کی زیر قیادت آئے ہوئے وفد کے ساتھ اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ قحط سالی سے نپٹنے اور راحت کاری کیلئے اضافی مالی امداد فراہم کی جائے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ مانسون ، بعد از مانسون اور سیلاب سے جملہ 31.757 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ جس سے ریاست اقتصادی بحران سے دو چار ہوگئی ہے۔ ریاست کے 176تعلقہ جات میں سے 156تعلقہ جات کوقحط زدہ قرار دیا گیاہے ۔ قحط سے 11.384کروڑ روپئے کانقصان ہوا ہے۔ مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 2.064کروڑ روپئے راحت کاری کے تحت مالی امداد فراہم کیاجانا چاہئے تھا۔ لیکن مرکزی حکومت نے صرف949کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔ اوراب تک اعلان کردہ رقم میں سے ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔

پابندی ختم: قحط زدہ علاقوں کو واٹر ٹینکر کے ذریعہ پانی سربراہی کیلئے عائد 90دنوں کی پابندی میں نرمی لائی گئی ہے۔ جون کے اختتام تک واٹر ٹینکر کے ذریعہ پانی کی سربراہی کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کے کھاتہ میں647کروڑ روپئے رقم ہے۔ یہ رقم راحت کاری کاموں میں استعمال میں لائی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مویشیوں کو گھاس پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ عوام کونقل مکانی سے روکنے کے مقصد کے تحت ادیوگ کھاتری منصوبہ کے تحت روز گارفراہم کرنے کا اقدام کیاگیا ہے۔اس منصوبہ کے تحت 10کروڑ روز گار کے ایام تخلیق کئے گئے ہیں۔ دیش پانڈے نے کہا کہ ادیوگ کھاتری منصوبہ کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی قلی مزدوروں کودی جانے والی مزدوری کی رقم ریاستی حکومت نے ادا کیا ہے۔ اس کیلئے حال ہی میں 500کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس طرح ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کو قرضہ دیا ہے ۔قحط سالی کا جائزہ لینے آئی مرکزی ٹیم کے ساتھ اجلاس ہونے کے بعد کابینہ کی سب کمیٹی کے صدر دیش پانڈے کی زیر قیادت اجلاس چلایا گیا ہے جس میں دیہی ترقیات کے وزیرکرشنابائرے گوڈا ،مویشی پالن کے وزیر وینکٹ راؤ ناڈ گوڈا ،چیف سکریٹری وجئے بھاسکر ، سینئر افسر ایل کے عتیق ، گنگا راؤ بڑیریا شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔