منگلورو کی ڈاکٹر سلمہ سُہاناباوقار امریکی ایوارڈ کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th January 2019, 1:23 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 10جنوری (ایس او نیوز) منگلورو سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سلمہ سُہانا جو اس وقت داونگیرے کی SSIMS and RC کالج میں سوپر اسپیشالیٹی کا کورس کررہی ہیں، انہیں امریکہ کی اکیڈیمی آف نیورولوجی نے اپنے باوقار ایوارڈ کے لئے چن لیا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل اسکالرشپ کے اس ایوارڈ کے لئے کے دنیا بھر سے 30ماہرین کو چنا گیا ہے جس میں ڈاکٹر سلمہ بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر سلمہ سہانا نے فادر مولر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے اور اس دوران کالج کی بہترین میڈیکل اسٹوڈنٹ کی حیثیت سے انہیں گولڈ میڈل سے نوازا جاچکا ہے۔جبکہ راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس کی طرف سے وہ  دو گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکی ہیں۔بعد میں ڈاکٹر سلمہ نے کیمپے گوڈا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس بنگلورو سے جنر ل میڈیسن میں ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔

امریکہ کی اکیڈیمی آف نیورولوجی نے ڈاکٹر سلمہ کو ان کے ’سیریبرل وینس تھرمبوسس‘ کے موضوع پر تحقیقی مطالعے کے اعتراف میں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے جو کہ فلاڈیلفیا میں منعقد ہونے والے گلوبل کنونشن آف نیرولوجسٹس میں انہیں پیش کیا جائے گا۔

ڈاکٹر سلمہ سہانا نیو منگلورو پورٹ ٹرسٹ کے ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر خالد تنّیر باوی کی دختر ہیں او ر ان کے شوہر ڈاکٹر شکیل سعودی عربیہ کی قصیم یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر آف ڈینٹل سائنسس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر سلمہ کے سسر موسیٰ کنہی نیر مولے ریٹائرڈ جج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

کیرالہ میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی کے لئے لگائی گئی رسی میں پھنس کر نوجوان کی موت

وزیر اعظم کی سخت سیکوریٹی کے بارے میں تو سھی جانتے ہوں گے مگر اس سخت سیکوریٹی کی وجہ سے اگر کسی کی جان جانے لگے تو معاملہ تشویشناک ہو جاتا ہے۔ پی ایم مودی  جنوبی ہندوستان کے انتخابی مہم کے تحت دورے پر ہیں جہاں کیرالہ میں ان کی سیکوریٹی کے لیے لگائی رسی میں پھنس کر ایک نوجوان کی ...

کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، عدالت کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو فوری راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ان کی عرضداشت پر 29 اپریل کو سماعت کی تاریخ طے کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں ای ڈی کوبھی نوٹس جاری کیا ہے اور اسے 24 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اروند ...