ڈاکٹر ایس ایم سلیم بھٹکل انجمن کے نئے کالج سکریٹری منتخب؛ اُردو میڈیم ہائی اسکولوں سے ہونے والے خسارے کو کم کرنے پر بھی ہوا غورو خوض

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th September 2020, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5ستمبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کے معروف ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے کالج سکریٹری منتخب ہوئے  ہیں اور انہیں انجمن بوائز اینڈ گرلس  پی یو  کالج سمیت ڈگری کالج اور پی جی سینٹر کی تمام ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان کا انتخاب آج سنیچر کو انجمن کی انتظامیہ میٹنگ میں کیا گیا۔

موصوف  اس سے قبل  سن 1986  میں محاسب پھر اس کے بعد خازن کے عہدہ پرفائز رہ چکے ہیں، اسی طرح   انجمن کی آخری  میعاد  میں بھی  ڈاکٹر سید سلیم صاحب   بی بی اے، بی سی اے اور بے ایڈ کالج بورڈ کے سکریٹری کے طور پر  اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موصوف کو انجمن کا سب سے  سنئیر رکن انتظامیہ کہا جاسکتا ہے۔

 خیال رہے کہ اسی سال 23 فروری کو ہوئے انجمن انتظامیہ میٹنگ میں عہدیداران کا انتخاب کیا گیا تھا جس میں  انجمن کالج کے سکریٹری کے  طور  پر محسن شاہ بندری کا انتخاب عمل میں آیا تھا  مگر کچھ ماہ بعد ہی   انہوں نے کالج بورڈ سکریٹری سمیت  انجمن کی انتظامیہ  سے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ 8/ اگست کو ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد اس جگہ کو آج پُر کیا گیا۔  اسی طرح آج کی انتظامیہ میٹنگ میں جناب محسن صاحب  کی جگہ پر انجمن کی انتظامیہ میں جناب مصدق علی اکبرا کو  منتخب کیا گیا ہے۔

میٹنگ  میں ان ایجنڈوں کے ساتھ ساتھ  اُردو ہائی اسکولوں سے انجمن کو ہورہے خسارے پر غور کیا گیا اور طئے کیا گیا کہ اُردو میڈیم کے  بچوں کو جو فری ٹمپو سروس دی جارہی ہے،  اس  کو بند کیا جائے اور مخصوص چارج پر ٹمپو سروس فراہم کی  جائے، اسی طرح اسکولوں میں سرکاری ٹیچرس  نہ ہونے پر بھی ٖغور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اُردو ہائی اسکولوں میں سرکاری تنخواہ پر صرف ایک ٹیچر باقی رہ گیا ہے جس سے انجمن کو خسارہ ہورہا ہے۔ اس خسارے کو دور کرنے کے  تعلق سے بھی ممبران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ میٹنگ میں ایس ایس ایل سی اور سکینڈ پی یو میں ٹاپ کرنے والے اسٹوڈینٹس کی ستائش کی گئی، اسی طرح انجمن انجینرنگ کالج کے کمپوٹر سائنس شعبہ میں ایک طالبہ کے   پانچویں مقام سے کامیاب ہونے پر بھی اُس کی ستائش کی گئی۔

خیال رہے کہ انجمن کی انتظامیہ 96 ممبران پر مشتمل ہے جس میں  گیارہ سرپرست بھی شامل ہیں۔  ان اراکین میں 14 اندرون ہند اور  دیگر  25  بیرون ہند کے اراکین ہیں۔

انجمن کالج بورڈد سکریٹری منتخب ہونے  کے بعد ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم نے  اخبار نویسوں کو بتایا کہ  وہ   انجمن کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر پوری توجہ دیں گے اور بالخصوص پی یو  بورڈ اور ڈگری  کے نتائج کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے عنقریب  کالج لیکچررس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے  کمزوریوں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

انجمن کی آج کی انتظامیہ میٹنگ میں 35 اراکین انتظامیہ کے ساتھ ساتھ  قریب دس اراکین آن لائن وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  بھی میٹنگ میں شریک ہوئے، انجمن کے صدر ایڈوکیٹ مزمل قاضیا نے میٹنگ کی صدارت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔