کورونا پرقابو پانے کے لئے بیدر میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر محمد سہیل کے جذبے کو لوگ کررہے ہیں سلام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th April 2020, 10:21 PM | ریاستی خبریں |

بیدر 9/اپریل (ایس او نیوز/ محمدامین نواز) بیدر شہر میں 10افراد کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد بیدر شہر کو مکمل طورپر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے مگر اس دوران بیدر کے ایک ڈاکٹر محمد سہیل حسین انچارج قدیم سرکاری دواخانہ بیدر نے انسانی جذبہ ہمدردی سے سر شا رہوکر اپنے طبی عملہ کے ساتھ دن رات COVID-19 کورونا وائرس جیسے مہلک وبائی مرض کو پھیلنے سے روکنے کیلئے محنت کررہے ہیں۔

ایک ڈاکٹر کا بھی خاندان ہوتا ہے‘جس میں ان کے افرادِ خاندان ہوتے ہیں ان سب کو چھوڑ کر دن رات انسانوں کو اس وبائی مرض سے بچانے کیلئے پوری دلچسپی کے ساتھ کام کرنے والے محمد سہیل حسین کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔ان کی طبی تشخیص و خدمات کے تئیں بیدر شہر کی عوام کی جانب سے خوب حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ڈاکٹر سہیل حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طبی عملہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی ہدایت پر اس وبائی مرض سے عوام کو بچانے کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کی اس قربانی اور انسانی ہمدردی اور ایماندارانہ خدمات سے محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے آفیسرس بھی بہت خوش ہیں۔ایسی صورتحال میں ڈاکٹرس کی خدمات کا بڑا دخل ہونے کے ساتھ ساتھ اہم کردار ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سہیل حسین Pediatricianہیں اووہ اپنی طبی خدمات بلا لحاظ مذہب و ملت انجام دیتے ہیں۔ان کی یہی خوبی انھیں انسانی ہمدردی کیلئے معروف کرتی ہے۔ڈاکٹرمحمد سہیل حسین اپنی طبی خدمات کے ساتھ ساتھ چند رضاکارانہ تنظیموں کے ذمہ داران سے ایسی صورتحال میں انسانی ہمدردی کی ترغیب دے کرخدمات حاصل کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔