ڈاکٹر کفیل خان اور ان کی بیوی نے پرینکا گاندھی سے کی ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2020, 11:27 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،21؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) حال ہی میں جیل سے رہا ہونےوالے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کے نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر اپنے پریوار کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈاکٹر کفیل خان کے ساتھ ان کی بیوی بھی موجود تھیں۔ ریاستی کانگریس نے پیر کو ملاقات کی تصویریں آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔کانگریس کے اقلیتی سیل نے ان کی رہائی کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلائی تھی۔جیل سے رہا ہونے کےبعد پرینکا گاندھی نے فون کر کے ڈاکٹر کفیل اور ان کے کنبے سے بات چیت کر کے ان کا حال معلوم کیا تھا اور ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایاتھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل اور ان کی بیوی نے کانگریس جنرل سکریٹری سے آج خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم بھی موجود تھے۔تقریباً ساڑھے سات مہینے متھرا جیل میں این ایس اے کے تحت بند رہے ڈاکٹر کفیل نے یو این ایچ آر سی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان میں عالمی حقوق انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور مخالفت کی آواز کو دبانے کے لئے این ایس اے کے غلط استعمال کی بات کہی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...